ڈوڈہ، 19 ستمبر
ڈوڈہ کے علاقے مرمت میں ہفتے کے روز ایک دردناک سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام نے جی این ایس کو بتایا کہ مرمت کے مقام پر ایک بولیرو گاڑی (رجسٹریشن نمبر JK06-6479) ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت گلزار احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو کلہوٹہ کا رہنے والا تھا۔ تمام زخمیوں — اشون سنگھ، پون کمار، پنکو کمار، کلیان سنگھ اور بلبیر سنگھ — کو فوری طور پر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ڈوڈہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پلیس نے حادثے کا نوٹس لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔


