جنگ نیوز+KNT
سرینگر/نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں 2024 کے دوران POCSO ایکٹ کے تحت 308 مقدمات درج کیے گئے، جن میں 228 مقدمات دخولی اور سنگین دخولی جنسی زیادتی سے متعلق تھے۔
اعداد و شمار کے مطابق 65 مقدمات جنسی زیادتی اور سنگین جنسی زیادتی، سات بچوں کو جنسی ہراسانی، جبکہ پانچ مقدمات بچوں کو فحش مواد کے لئے استعمال کرنے سے متعلق درج ہوئے۔ مزید تین مقدمات معاونت اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت درج کیے گئے۔
مجموعی طور پر 2024 میں جموں و کشمیر میں بچوں کے خلاف جرائم کے 887 مقدمات درج ہوئے، جن میں 308 مقدمات POCSO ایکٹ کے تحت تھے۔


