علی گڑہ کے مصنف ڈاکٹر مجیب شہزر کی کتاب "وحشی سعید کا افسانوی جہان” کی سرینگر میں رسم رونمائی

زبیرقریشی

سرینگر/ جنگ نیوز/نگینہ انٹرنیشنل اور فکشن رائٹرس گلڈ کے اشتراک سے افسانہ نگار وحشی سعید کے فن اور افسانوں پر مبنی تنقیدی کتاب ’’وحشی سعید کا افسانوی جہان‘‘ کی تقریبِ رونمائی کوہِ نور ہال، ہوٹل شہنشاہ، ڈل گیٹ سرینگر میں منعقد ہوئی۔ یہ کتاب علی گڑہ کے سرکردہ ادیب ڈاکٹر مجیب شہزر نے تخلیق کی ہے۔
تقریب کی صدارت معروف قانون دان اور سابق جج جسٹس (ر) بشیر احمد کرمانی نے کی، جبکہ ایوانِ صدارت میں معروف ادیب نور شاہ، پروفیسر نذیر احمد ملک، ڈاکٹر نذیر مشتاق، فکشن رائٹرز گلڈ کے صدر انجینئر شفیع احمد، کتاب کے مصنف ڈاکٹر مجیب شہزر اور معروف افسانہ نگار وحشی سعید موجود تھے۔
تقریب کے آغاز پر فکشن رائٹرز گلڈ کے جنرل سیکریٹری اور معروف فکشن نگار ناصر ضمیر نے مہمانوں اور حاضرین کا استقبال کیا۔
اس موقع پر کتاب کے مصنف ڈاکٹر مجیب شہزر نے کتاب کے موضوع، پس منظر اور وحشی سعید کے افسانوی فن کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ وحشی سعید کے افسانوں میں کشمیری سماج، انسانی احساسات، نفسیاتی کیفیات اور زندگی کے مختلف تجربات کی بھرپور عکاسی ملتی ہے۔
کتاب پر ڈاکٹر شاہ فیصل کی جانب سے تحریر کردہ مفصل تنقیدی تبصرہ ان کی عدم موجودگی میں صوفی بشیر بشر نے پڑھ کر سنایا۔
مقررین نے کتاب کو وحشی سعید کے افسانوی فن اور ادبی جہتوں کو سمجھنے کے حوالے سے ایک اہم کاوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مجیب شہزر نے اپنے تنقیدی مطالعے کے ذریعے ان کے افسانوی جہان کی مختلف پرتوں کو عمدگی سے اجاگر کیا ہے۔
ڈاکٹر نذیر مشتاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ وحشی سعید نے کشمیری سماج کے دکھ درد، انسانی نفسیات اور معاشرتی مسائل کو جس فنکارانہ انداز میں اپنے افسانوں میں پیش کیا ہے، وہ اردو افسانے میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مجیب شہزر کی یہ کتاب ان کے فن کی بہتر تفہیم میں اہم کردار ادا کرے گی۔
صدرِ تقریب جسٹس (ر) بشیر احمد کرمانی نے اپنے صدارتی خطاب میں مصنف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی تنقیدی کتب ادبی سرمائے میں گراں قدر اضافہ ہیں اور نئی نسل کو اہم ادبی شخصیات اور ان کے تخلیقی کام سے روشناس کرانے کا ذریعہ بنتی ہیں۔
تقریب کے اختتام پر نگینہ انٹرنیشنل کے روحِ رواں ظہور تترمبو نے تمام ادیبوں، قلمکاروں، صحافیوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب کی نظامت نوجوان صحافی اور قلمکار زبیر قریشی نے انجام دی۔ اس موقع پر وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ادیبوں، شاعروں، قلمکاروں اور ادب دوست افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

وقف اداروں سے وابستہ ائمہ کیلئے حج و عمرہ کوٹے پر غور/مرکزی وزیر

جنگ نیوز بارہمولہ/مرکزی وزیر برائے امور اقلیت کرن ریجیجو نے...

’’بحث و نقد‘‘: ڈاکٹر گلزار احمد وانی کا قابلِ قدر مجموعہ

  رئیس احمد کمار قاضی گنڈ کشمیر ڈاکٹر گلزار احمد وانی...

عنبرین زیدی، ایک ممتاز کالم نویس‘ صحافی اور مصنفہ !

    ڈاکٹر جی۔ایم۔ پٹیل فوجی افسر کی اہلیہ عنبرین زیدی عسکری...