
ڈاکٹر جی۔ایم۔ پٹیل
فوجی افسر کی اہلیہ عنبرین زیدی عسکری امور پر لکھنے والی مصنفہ، معروف کالم نویس اور وکیل ہیں۔ آپ نے تقریباً تین دہائیاں بھارت کے فوجیوں، سابق فوجیوں، جنگ میں بیوہ ہونے والی خواتین اور فوجی خاندانوں سے متعلقہ مسائل پر کام کرتے ہوئے گزارے ہیں۔آپ کی پہلی کتاب ‘دی واریئر وڈوز The Warrior Widows ‘‘ جو انگریزی اور ہندی دونوں زبانوں میں شائع ہوئی ہے کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پسند کیا جا رہا ہے۔
ینٹر آف ایکسیلنس فار دی بریو ہارٹس (CoEB) بھارت کا پہلا ریسرچ پر مبنی ایسا فلاحی نیٹ ورک (Ecosystem) ہے جو معذور فوجیوں
(Disabled Soldiers) اور جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں کی بیواؤں (War Widows) ۔ 2026 میںسیکشن ‘ CoEB کے تحت قائم کردہ ایک تنظیم ہے ،جو دو بنیادی ستونوںتحقیق اور روزگارپر استوار ہے۔ CoEB کے ذریعے فوجی خاندانوں کو درپیش دعوت مبازرت پر گہری تحقیق کرنے اور ان سے حاصل ہونے والی بصیرت کو بامقصد عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ عنبرین زیدی اس ادارے کی ’ بانی ناظم ( ٖFounding Director) ہیں۔ آپ ایک طویل عرصے سے ہندوستانی مسلح افواج کے سابق اہلکاروں، معذور فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہیں۔ان کے کام کا ایک اہم مرکز روزگار کے پائیدار اور باعزت مواقع پیدا کرنا ہے، خاص طور پر معذور فوجیوں اور جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں کی بیواؤں کے لئے گھر سے کام کرنے (home-based) کے ماڈلز تیار کرنا، تاکہ وہ اپنے ہی معاشرے اور خاندانی ماحول میں رہتے ہوئے آمدنی حاصل کر سکیں۔ان کی وکالت اور سماجی خدمات میں انفرادی اور اجتماعی مقاصد کے لئے مسلسل کام بھی شامل رہا ہے، جس میں راجستھان کے گاؤں دھنوری’ میں جنگی یادگار (War Memoria کے قیام کے لئے کی جانے والی کوششیں بھی شامل ہیں؛ یہ گاؤں فوجی خدمات کی ایک شاندار روایت کا حامل ہے۔اگست 2023 میں، انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی صدر محترمہ دروپدی مرمو کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔
آپ نے ‘دی واریئر ویڈوز’ ’’ The Warrior Widows ‘‘ – جو ہندوستانی فوجیوں کی بہادر بیواؤں پر مبنی ہے) اور ‘سولجرنگ آن Soldiering On – جو ہندوستان کے معذور فوجیوں کے غیر معمولی عزم و ہمت کے بارے میں ہے جیسی کتابیں تحریر کی ہیں۔ عوامی مطالبے پر ان کی دونوں کتابوں کا ہندی زبان میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے۔ ایک کالم نگار کی حیثیت سے، وہ ملک کے اہم قومی اور بین الاقوامی اخبارات و رسائل میں فوری توجہ طلب مسائل پر بے باکی سے لکھتی ہیں۔ عنبرین ایک ایسے مشن پر گامزن ہیں جس کا مقصد دوران ملازمت شہید ہونے والے اور ملک کی خدمت کے دوران معذور ہو جانے والے فوجیوں کے اہل خانہ کی مدد کرنا ہے؛ وہ ان کا سہارا بن کر اور ان کا ہاتھ تھام کر انہیں انتہائی وقار اور عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کے قابل بناتی ہیں۔۔
ایک صحافی کی حیثیت سے، آپ نے ٹائمز آف انڈیا’ ‘ ہندوستان ٹائمز’ اور ‘دینک بھاسکر’ جیسے سرکردہ اخبارات میں ہندوستانی مسلح افواج کے فراموش شدہ ہیروز اور بھوپال گیس سانحے کے متاثرین سے متعلق اپنے کام کے لئے بے پناہ داد و تحسین اور کئی ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔ آپ دنیا کے پہلے بلاگ میگزین بلاگرز پارک ‘ (Blogger’s Park) کی بانی کے طور پر اس کی سربراہی کر چکی ہیں۔ بعد ازاں آپ نے سی ایس آر (CSR) کے شعبے کا رخ کیا اور جو فی الوقت جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں کی بیواؤں، یتیم بچوں اور معذور فوجیوں کا سہارا بننے اور ان کے دکھ درد بانٹنے میں ہی اپنا اصل مقصد حیات پا لیا ہے۔ 21 اگست 2023 کو، آپ آپکی خدمات کے اعتراف میں ہندوستان کی معزز صدر محترمہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا۔ عنبرین ایک ایسے مشن پر گامزن ہیں جس کا مقصد ملک کی خدمت کے دوران شہید یا معذور ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کی مدد کرنا ہے؛ وہ ان کا سہارا بن کر انہیں انتہائی وقار اور عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کے قابل بناتی ہیں۔
جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں کی بیواؤں — جنہیں ہم ‘ویر ناریاں ‘ (Veer Naris) کی بحالی اور انہیں باوقار زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرنا پہلے دن سے ہی ان کی اولین ترجیح رہا ہے۔ آپ 1962، 1965، 1971 اور کارگل کی جنگوں میں شہید ہونے والے فوجیوں کی بیواؤں کے ساتھ وابستہ رہی ہیں اور ان کے مسائل کے حل میں مدد کرتی ہیں۔ ایودھیا سے لے کر سری نگر، رانچی، مہاراشٹر کے ستارا، کوچین، اروناچل پردیش کے بورڈوریا گاؤں اور جھارکھنڈ کے چھترا تک، عنبرین وہاں موجود ہمارے فوجیوں کی بیواو ؤں کے ساتھ ذاتی طور پر منسلک ہیں اور ان کی زندگیاں دوبارہ سنوارنے میں ان کی مدد کرتی ہیں۔ حال ہی میں، عنبرین نے راجستھان کے گاؤں ‘دھنوری’ کے لوگوں کی ایک دیرینہ اور دو دہائیوں پر محیط جدوجہد میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس گاؤں کا فوج میں نمایاں کردار رہا ہے، جہاں سے 250 حاضر سروس، 300 ریٹائرڈ اور 15 شہید فوجیوں سے وابستہ ہیں، جبکہ 3 فوجی جنگی قیدی بھی رہ چکے ہیں۔ گاؤں والوں کی جانب سے سیکڑوں درخواستوں اور مختلف حکومتوں کے وعدوں کے باوجود اس معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی تھی۔ عنبرین نے اس مسئلے کو اٹھایا، تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، بااختیار شخصیات اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ بالآخر، راجستھان کی ریاستی حکومت اور مقامی انتظامیہ نے اس معاملے کا نوٹس لیا اور وہاں یادگار تعمیر کرنے کے لئے درکار تمام منظوریوں اور اجازت ناموں کی فراہمی کو یقینی بنایا۔
آپ شہید اور معذور فوجیوں کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ آپ اکثر ملک کے ان دور دراز علاقوں کا دورہ کرتی ہیں جہاں سے بڑی تعداد میں مرد حضرات مسلح افواج میں خدمات انجام دیتے ہیں، تاکہ ان کی خیریت اور حالات کے بارے میں جان سکیں۔ آپ کو آئی آئی ٹی (IIT) دہلی اور گورنمنٹ گرلز کالج، چنڈی گڑھ ‘ جیسے ملک کے ممتاز اداروں میں بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ وہاں خطاب کر سکیں اور نوجوانوں میں ہندوستانی مسلح افواج اور ان کے اہل خانہ کے حوالے سے آگاہی پیدا کر سکیں۔
آپ نے نیسکوم (NASSCOM) فاؤنڈیشن اور دیگر کئی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر بھی کام کیا ہے۔ وہ دنیا کے پہلے بلاگ میگزین ‘بلاگرز پارک’ (Blogger’s Park) کی’ بانی مدیر ‘ کی حیثیت سے اس کے امور کی سربراہی بھی کر چکی ہیں۔ وہ قومی اور بین الاقوامی اشاعتی اداروں کے لئے باقاعدگی سے لکھتی ہیں اور ایسے مسائل پر قلم اٹھاتی ہیں جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔
ایک فوجی کی اہلیہ ہونے کے ناطے، ین جنگ میں شہیدعنبرین ہونے والے فوجیوں کی بیواؤں اور یتیموں کی فلاح و بہبود کے کاموں میں سرگرمی سے شامل رہی ہیں۔ اپنے تجربے اور مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے انہوں نے ‘دی چینج میکرز (The Changemakers) نامی تنظیم کی بنیاد رکھی، جہاں وہ اور ان کی ٹیم جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں کی بیواؤں، یتیموں اور ضرورت مند افراد کی شناخت کرتی ہے اور ان کی رہنمائی و سرپرستی کرتی ہے۔آپ میدان جنگ میں جان قربان کرنے والے ہمارے فوجیوں کے اہل خانہ کی مدد کرنے کے مشن پر گامزن ہیں؛ وہ ان کا حوصلہ بڑھاتی ہیں، ان کا ساتھ دیتی ہیں اور انہیں انتہا وقار اور عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کے قابل بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
معزز وزیر دفاع شری راج ناتھ سنگھ جی، کتاب میں شامل ان بہادر خواتین کی داستانوں سے اس قدر متاثر ہوئے کہ آپ نے حوصلہ افزائی پر مبنی ایک پیغام تحریر کرنے کا فیصلہ کیا، جو اب اس کتاب کا حصہ بھی ہے۔ ایک کالم نگار کی حیثیت سے، وہ ملک کے اہم قومی اور بین الاقوامی اشاعتی اداروں میں ان مسائل پر بے باکی سے لکھتی ہیں جن پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
عنبرین زیدی کی تصانیف
دی واریئر وڈوز (The Warrior Widows)
ویر ناریاں (Veer Nariyan)
سولجرنگ آن (Soldiering On)
تھرو ہر آئز (Through Her Eyes)
دی سائلنٹ واریئر (The Silent Warrior)


