بھارت کی خلائی معیشت 45 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ،نجی شعبہ ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے/ڈاکٹر جتیندر سنگھ

نئی دہلی، 24 نومبر:

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کی خلائی معیشت، جس کی موجودہ مالیت تقریباً 9 ارب امریکی ڈالر ہے، آئندہ ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں بڑھ کر 40 سے 45 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جس میں نجی شعبہ کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔
’انڈیا انٹرنیشنل اسپیس کانکلیو 2026‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خلائی شعبے میں اصلاحات کے نتیجے میں اسٹارٹ اپس کی تعداد چند کمپنیوں سے بڑھ کر 400 سے 500 تک پہنچ گئی ہے، جو نجی سرمایہ کاری اور مقامی تکنیکی صلاحیتوں میں نمایاں پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں خلائی شعبے میں اصلاحات، نجی اداروں کی شرکت اور کاروباری مواقع کے فروغ نے بھارت کے خلائی نظام میں بنیادی تبدیلی پیدا کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خلائی ٹیکنالوجی اب صرف راکٹوں اور سیٹلائٹ کی تیاری و لانچ تک محدود نہیں بلکہ بنیادی ڈھانچے، ریلوے، دفاع، مواصلات، صحت، تعلیم اور حکومتی خدمات سمیت متعدد شعبوں میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔
وزیر نے ’پی ایم گتی شکتی‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خلائی ٹیکنالوجی بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی بہتر بنانے، منصوبوں کی مقررہ مدت برقرار رکھنے، اخراجات کم کرنے اور وسائل کے ضیاع کو روکنے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔
انہوں نے اسکائی روٹ، اگنکول اور دیگر نجی کمپنیوں کی کامیابیوں کو بھارت کی بڑھتی ہوئی تکنیکی صلاحیتوں کا ثبوت قرار دیتے ہوئے نجی اداروں پر سرمایہ کاری بڑھانے اور تحقیق و اختراع کو فروغ دینے پر زور دیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے صنعتوں سے اپیل کی کہ وہ CSR کے ذریعے تحقیق اور سائنسی ترقی کی حمایت کریں، جبکہ حکومت نجی شعبے کی شرکت، بین الاقوامی تعاون اور نوجوان اختراع کاروں کے لئے مزید مواقع فراہم کرنے کے لئے پالیسی اصلاحات جاری رکھے گی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

وقف اداروں سے وابستہ ائمہ کیلئے حج و عمرہ کوٹے پر غور/مرکزی وزیر

جنگ نیوز بارہمولہ/مرکزی وزیر برائے امور اقلیت کرن ریجیجو نے...

’’بحث و نقد‘‘: ڈاکٹر گلزار احمد وانی کا قابلِ قدر مجموعہ

  رئیس احمد کمار قاضی گنڈ کشمیر ڈاکٹر گلزار احمد وانی...

عنبرین زیدی، ایک ممتاز کالم نویس‘ صحافی اور مصنفہ !

    ڈاکٹر جی۔ایم۔ پٹیل فوجی افسر کی اہلیہ عنبرین زیدی عسکری...

مریمؑ کی مقدّس نسبت سے غزہ کی مظلوم ماں تک!

  مسعود محبوب خان دنیا میں بعض تصاویر محض تصویریں نہیں...