وقف اداروں سے وابستہ ائمہ کیلئے حج و عمرہ کوٹے پر غور/مرکزی وزیر

جنگ نیوز

بارہمولہ/مرکزی وزیر برائے امور اقلیت کرن ریجیجو نے جموں و کشمیر وقف بورڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مذہبی، تعلیمی اور سماجی شعبوں میں بورڈ کی خدمات ملک کے دیگر وقف اداروں کے لئے مثال ہیں اور اس کی کارکردگی ان کی توقعات سے بڑھ کر ہے۔
مرکزی وزیر نے آج بابا ریشی میں نو تعمیر شدہ گیسٹ ہاؤس کا افتتاح کیا اور زیارت گاہ پر حاضری دی۔ اس موقع پر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
ریجیجو نے کہا کہ وقف بورڈ نے مذہبی مقامات کی ترقی، حضرت بل درگاہ کی تعمیر و بہتری، تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں نمایاں کام انجام دیا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے مستقبل کے منصوبوں میں مرکز کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
انہوں نے کہا کہ وقف املاک اور اثاثوں سے آمدنی پیدا کرکے اسے عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کا بورڈ کا منصوبہ قابل ستائش ہے اور ملک کے دیگر وقف بورڈوں کو بھی اس طرز عمل سے سبق لینا چاہیے۔
حج و عمرہ کوٹے سے متعلق سوال پر مرکزی وزیر نے کہا کہ وقف اداروں سے وابستہ ائمہ اور دیگر افراد کو اس سہولت میں شامل کرنے کا معاملہ زیر غور ہے اور حج کوٹے میں اضافے کی صورت میں انہیں موقع فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ریجیجو نے کشمیر کے نوجوانوں کے لئے ہنرمندی کی تربیت اور بڑے اسپتال سمیت مستقبل کے سماجی و فلاحی منصوبوں میں بھی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

’’بحث و نقد‘‘: ڈاکٹر گلزار احمد وانی کا قابلِ قدر مجموعہ

  رئیس احمد کمار قاضی گنڈ کشمیر ڈاکٹر گلزار احمد وانی...

عنبرین زیدی، ایک ممتاز کالم نویس‘ صحافی اور مصنفہ !

    ڈاکٹر جی۔ایم۔ پٹیل فوجی افسر کی اہلیہ عنبرین زیدی عسکری...

مریمؑ کی مقدّس نسبت سے غزہ کی مظلوم ماں تک!

  مسعود محبوب خان دنیا میں بعض تصاویر محض تصویریں نہیں...

آبادی کا نیا عالمی نقشہ: اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بننے کی جانب

  جاوید جمال الدین فرانس میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی...

سید مشتاق علی ٹرافی:جموں کشمیر کی چوتھی فتح، ریلوے کو 4 وکٹوں سے شکست دی

  جنگ نیوز ڈیسک جموں/جموں و کشمیر نے سید مشتاق علی...