کشمیر کے 30000 چنار درختوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ تیار

جنگ نیوز
کے این او

سری نگر/جموں و کشمیر میں قدرتی ورثے کے تحفظ اور دستاویز بندی کے لئے تقریباً 30000 چنار درختوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کرکے ان کا ڈیجیٹل ریکارڈ تیار کیا گیا ہے، جبکہ اب تک 13500 نمایاں درختوں پر کیو آر کوڈ والی شناختی تختیاں نصب کی جاچکی ہیں۔
حکام کے مطابق کشمیر میں 10000 چنار اور جموں میں 3500 پیپل اور برگد کے درختوں پر یہ تختیاں لگائی گئی ہیں۔ منصوبے کے دوسرے مرحلے میں باقی ماندہ چنار، پیپل اور برگد کے درختوں کو بھی اس مہم میں شامل کیا جائے گا۔
اس پیش رفت کا جائزہ وزیر جنگلات، ماحولیات و ماحولیات زیست الطاف احمد وانی کی صدارت میں جموں میں منعقدہ ایک اجلاس میں لیا گیا۔ انہوں نے قدرتی ورثے کے تحفظ کو حکومت اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری قرار دیا۔
اجلاس میں کمشنر سیکریٹری شیتل نندا، پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ سرویش رائے، واسُو یادو اور چیف وائلڈ لائف وارڈن ڈاکٹر سنیش بکسی سمیت دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔
الطاف احمد وانی نے متعلقہ افسران کو ترقیاتی کاموں میں متعلقہ ارکان اسمبلی کو شامل کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ شفافیت اور مقامی ضروریات کو یقینی بنایا جاسکے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

وقف اداروں سے وابستہ ائمہ کیلئے حج و عمرہ کوٹے پر غور/مرکزی وزیر

جنگ نیوز بارہمولہ/مرکزی وزیر برائے امور اقلیت کرن ریجیجو نے...

’’بحث و نقد‘‘: ڈاکٹر گلزار احمد وانی کا قابلِ قدر مجموعہ

  رئیس احمد کمار قاضی گنڈ کشمیر ڈاکٹر گلزار احمد وانی...

عنبرین زیدی، ایک ممتاز کالم نویس‘ صحافی اور مصنفہ !

    ڈاکٹر جی۔ایم۔ پٹیل فوجی افسر کی اہلیہ عنبرین زیدی عسکری...