ریچھوں کی ’ضلع بہ ضلع یاترا‘، تین علاقوں میں تین افراد زخمی

جنگ نیوز ڈیسک

اننت ناگ میں خاتون، بانڈی پورہ میں شخص اور بنی ہال میں نوجوان ریچھ کے حملوں کا شکار؛ جنگلی جانوروں کی بڑھتی نقل و حرکت پر تشویش
سرینگر، 22 اگست: جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں جنگلی ریچھوں نے ہفتہ کو تین افراد کو حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ اننت ناگ، بانڈی پورہ اور بنی ہال میں پیش آئے ان واقعات نے جنگلی جانوروں کی آبادیوں کے نزدیک بڑھتی نقل و حرکت پر تشویش پیدا کر دی ہے۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے اچھہ بل علاقے میں مبینہ بانو (65) زوجہ مرحوم محمد مقبول منٹو، ساکن درپورہ کھنڈورہ، ریچھ کے حملے میں زخمی ہوئیں۔ انہیں علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (GMC) اننت ناگ منتقل کیا گیا۔
شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے چلی وان چٹے بندی علاقے میں ایک 50 سالہ شخص ریچھ کے حملے میں زخمی ہوا۔ محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جانور کو پکڑنے کے لیے پنجرہ نصب کر دیا ہے۔
ادھر ضلع رام بن کے بنی ہال علاقے کے سیری میں اکرم احمد چوہان (14) ولد نذیر احمد چوہان اپنے رہائشی علاقے کے نزدیک ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (SDH) بنی ہال منتقل کیا گیا۔
تینوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ متعلقہ محکمے جنگلی جانوروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

صاحب خان ساگر کی مختصر کہانیوں کا مجموعہ مٹھی بھر روشنی سے گزرتے ہوئے

  ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن جعفری صاحب خان ساگر کا تعلق بہار...

خوشبو کا بدن: ایک تنقیدی مطالعہ

  تبصرہ نگار:سمیع احمد ثمر کتاب: خوشبو کا بدن شاعر: شکیل ابن...

ننہ پوش — مختصر جائزہ

    عبدالرشید خان چھانہ پورہ ’’ننہ پوش‘‘ وادی کے نامور انشائیہ نگار،...

مسلمان ذات اور برادری میں کیوں بٹے ہوئے ہیں؟

  ریاض فردوسی غزوہ بنی مصطلق کے موقع پر ایک مہاجر...

غزل : جاوید قسیم

جاوید قسیم خاک ہوتے ہیں ہم روانی سے آگ بجھتی نہیں...