جنگ نیوز
راجوری/ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول (HSS) ڈلہوری، راجوری کے لیکچرار محمد ایاز رینہ کو قومی یومِ اساتذہ ایوارڈ 2026 کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ وہ اس سال جموں و کشمیر کے واحد ایوارڈ یافتہ استاد ہیں۔5 ستمبر کو یومِ اساتذہ کے موقع پر انہیں یہ اعزاز دیا جائے گا۔ محمد ایاز رینہ گزشتہ 13 برسوں سے شعبۂ تعلیم میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔


