جنگ نیوز ڈیسک
سری نگر/ محکمہ اطلاعات کے ثقافتی یونٹ سری نگر نے یومِ آزادی کی تقریبات 2026 کے سلسلے میں شہر کے مختلف اسکولوں میں متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا۔
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ہارون، گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول جواہر نگر اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول برین میں مصوری، تقریری، کوئز اور نغمہ خوانی کے مقابلے منعقد ہوئے، جن میں طلبہ نے جوش و خروش سے حصہ لیتے ہوئے حب الوطنی، تخلیقی صلاحیتوں اور آزادی کے متوالوں کی قربانیوں کے تئیں عقیدت کا اظہار کیا۔
ان سرگرمیوں کا مقصد نوجوان نسل میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کے ساتھ آزادی، اتحاد، قربانی اور قومی یکجہتی کی اقدار سے روشناس کرانا تھا۔
ثقافتی افسر کشمیر اور اے ای سی او نے طلبہ کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے اسکول انتظامیہ کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا، جس کی بدولت پروگرام کامیابی سے منعقد
ہوئے۔


