ترنگا ریلی اور یومِ آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کا جامع جائزہ

جنگ نیوز ڈیسک

سری نگر، 8 اگست: محکمہ ثقافت کے پرنسپل سیکریٹری برج موہن شرما اور ڈویژنل کمشنر کشمیر انشل گرگ نے آج ٹورسٹ ریسپشن سینٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے 12 اگست کو ایس کے آئی سی سی سے بوٹینیکل گارڈن تک مجوزہ ترنگا ریلی اور بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں ترنگا ریلی کو عوامی شرکت اور حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور بنانے کے لئے موضوعاتی انتظامات کی ہدایت دی گئی۔ ایس کے آئی سی سی اور بوٹینیکل گارڈن میں سیلفی پوائنٹس قائم کرنے، این سی سی رضاکار تعینات کرنے، ریلی کے راستے میں درختوں کے تنوں کی موضوعاتی رنگ آمیزی اور بجلی کے کھمبوں پر قومی پرچم نصب کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
برج موہن شرما نے قومی پرچم ضابطے کی پابندی یقینی بنانے اور ڈل جھیل میں شِکارا ترنگا ریلی منعقد کرنے پر بھی زور دیا۔ ایس کے آئی سی سی میں موضوعاتی اسٹالز اور نمائش، ثقافتی پروگراموں، بینڈ پرفارمنس اور جنگی بیواؤں و جنگی ہیروز کی پذیرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
انشل گرگ نے متعلقہ محکموں کو ترنگا ریلی میں بھرپور عوامی شرکت یقینی بنانے اور شرکا کو مقررہ وقت سے قبل ایس کے آئی سی سی پہنچانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے نقل و حمل، فول پروف سکیورٹی، پینے کے پانی، بلا تعطل بجلی، ابتدائی طبی امداد اور ایمبولینسوں کی دستیابی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے یومِ آزادی کے موقع پر ’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم اور قومی نغمے کی اجتماعی پیشکش میں بڑے پیمانے پر شرکت کی ہدایت دی۔ قومی پرچم ضابطے کی پابندی کی نگرانی کے لئے ایس ایم سی، پولیس اور محکمہ فوجی بہبود کے افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔
بخشی اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈویژنل کمشنر نے فضائیہ کی جانب سے پھولوں کی بارش، سرکاری عمارتوں کی چراغاں، پریڈ و بینڈ دستوں کی تشکیل، سکیورٹی پاسز، ثقافتی پروگراموں، نشستوں، ٹریفک نظم و نسق اور طبی سہولیات سمیت تمام انتظامات کو مربوط اور فول پروف بنانے کی ہدایت دی۔
انہوں نے قومی پرچم لہرانے اور قومی ترانے کے دوران اختیار کیے جانے والے ضابطۂ کار سے شرکا کو پیشگی آگاہ کرنے اور پورے کشمیر ڈویژن میں یومِ آزادی کی تقریبات کے لئے یکساں نظام الاوقات مرتب کرنے پر بھی زور دیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

مسئلہ حدِ تعلیم کا نہیں، روزگار کا ہے

جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی جانب سے...

ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی

سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو، میرمیدان...

کرگل میں ملک کا 457واںپوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر کھل گیا

جنگ نیوز ڈیسک کرگل، 2 ستمبر: وزارت امور خارجہ نے...

جموں کشمیر بینک کا دعویٰ: ’بگ ویک مہم‘ میں 3100 نوجوانوں کو قرضے جاری

جنگ نیوز جموں و کشمیر بینک اور مشن یواوا کے...