آرٹیزن ایوارڈ 2024 : نائب وزیر اعلیٰ نے 38 ماسٹر کاریگروں کوانعامات سے نوازا

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر چودھری نے آج جموں و کشمیر کی مشہور دستی ہنر کی روایات کو محفوظ کرنے اور ان میں جدت لانے کیلئے اپنی شاندار خدمات انجام دینے والے 38 ماسٹر کاریگروں اور ہنر مندوں کو یو ٹی لیول آرٹیزن اینڈ ویور ایوارڈز2024 سے نوازا ۔
ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دئیے جانے والے یہ ایوارڈز آج سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں پیش کئے گئے ۔
تقریب میں کمشنر سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ، ڈائریکٹر ہینڈی  کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کشمیر ، سینئر سرکاری افسران ، معززین اور آرٹیزن و تاجر برادری کے اراکین نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم سیکٹر کو ایک متحرک معاشی ستون میں تبدیل کرنے کیلئے پوری طرح پر عزم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈز نہ صرف کاریگروں کی تعریف کرتے ہیں بلکہ ہنر مندوں کو تخلیقی حدود کو آگے بڑھانے اور معاشرے کی انمول خدمت جاری رکھنے کیلئے بھی ترغیب دیتے ہیں ۔
انہوں نے کہا ’’ آرٹیزن ایوارڈز جموں و کشمیر کی ہُنر کی روایات کی گہری ثقافتی اور معاشی اہمیت کو مضبوط کرتے ہیں ، جو نہ صرف روز گار فراہم کرتی ہیں بلکہ عالمی سطح پر ہماری شناخت تشکیل دیتی ہیں ۔ ‘‘
38 ایوارڈ یافتگان میں سے 20 کشمیر ڈویژن اور 18 جموں ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں جو دس نوٹیفائیڈ دستکاری زمرہ جات میں سخت جائیزہ لینے کے بعد منتخب کئے گئے ۔ ہر زمرہ میں تین ایوارڈ تھے ، فاتحین کو اعزازی اسناد ، سرٹیفکیٹس اور بالترتیب 50 ہزار روپے ، 30 ہزار روپے اور 20 ہزار روپے کے نقد انعامات دئیے گئے تا کہ وہ اپنی دستکاری کو مزید بہتر بنا سکیں ۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

کولگام میں دہشت گردوں کی غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ، 1 ہلاک، 1 زخمی

  کولگام، 31 جولائی: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے...

شوہر کے قتل میں بیوی، عاشق اور 3 شوٹروں کو عمر قید

جعلی دستاویزات پر سالے کو 10 سال سزا مدھیہ پردیش...

سونے کی قیمتوں میں کمی

سرینگر: ایف ایکس اسٹریٹ (FXStreet) کے مرتب کردہ اعداد و...

محکمہ موسمیات کی بھاری بارش اور فلیش فلڈ کے خطرے کی پیش گوئی

سرینگر: محکمہ موسمیات کی جانب سے بھاری بارش، بالائی کیچمنٹ...

چار منزلہ عمارت منہدم، 9 افراد ہلاک، متعدد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ

  مہاراشٹر کے بھیونڈی میں جمعہ کو چار منزلہ عمارت...