جنگ نیوز ڈیسک
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نےسوموار کو کشمیری پنڈت پریمیئر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بڑے خواب دیکھیں، واضح اہداف مقرر کریں اور محنت، لگن اور ثابت قدمی کے ساتھ انہیں حقیقت میں بدلیں۔
انہوں نے کہا کہ کھیل کی قوت فرد، معاشرے اور ملک کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہمیں خود پر یقین رکھنا چاہیے، مشترکہ اقدار کو فروغ دینا چاہیے، چیلنجوں کو قبول کرنا چاہیے اور قومی شناخت اور اتحاد کو مضبوط بنانے کے لئے توجہ برقرار رکھنی چاہیے۔


