جنگ نیوز
ایس ایس پی کرائم یاسین کچلو نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے سائبر جرائم کی شکایات پر تیز کارروائی اور مشتبہ فراڈ کی رقوم منجمد کرنے کے لئے خصوصی نظام نافذ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ JK4C اور JK1C کے تحت قائم نظام میں سائبر تحقیقات، سائبر آپریشنز اور بچوں و خواتین کے خلاف آن لائن جرائم سے نمٹنے کے لئے خصوصی شعبے شامل ہیں۔
یاسین کچلو نے سائبر فراڈ کے متاثرین پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر 1930 ہیلپ لائن یا National Cyber Crime Reporting Portal (NCRP) پر شکایت درج کریں، کیونکہ بروقت اطلاع سے رقم کی منتقلی روکنے یا اسے منجمد کرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشتبہ لین دین کی شکایات پر بینکوں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کارروائی کی جاتی ہے، جبکہ بینک مصنوعی ذہانت اور دیگر نظاموں کے ذریعے مشتبہ لین دین کی نشاندہی بھی کر رہے ہیں۔
ایس ایس پی نے کہا کہ تحقیقات میں خاطر خواہ شواہد نہ ملنے پر ضابطے کے مطابق اکاؤنٹس بحال کیے جائیں گے، جبکہ سنگین معاملات میں FIR درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


