جنگ نیوز ڈیسک
بڈگام / یونس پرے/ضلع بڈگام کے انڈور اسٹیڈیم میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ لیول وشو انڈر-17 اور انڈر-19 گرلز مقابلے شروع ہوگئے۔ افتتاح چیف میونسپل آفیسر اروج محی الدین نے کیا۔
مقابلوں میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی بڑی تعداد میں لڑکیاں حصہ لے رہی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ اس موقع پر کھیلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نوجوانوں کو کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی گئی۔ مقابلے 20 ستمبر تک جاری رہیں گے۔


