اٹھ بیس (8/20) کا چکر

ماجد مجید
کشمیر یونیورسٹی

چہار دانگ عالم سے ایک ماہ کی رخصت لینے سے قبل ابلیس اپنے وزیر کو نوع انسانی میں اپنی عدم موجودگی کا احساس موجودگی میں دلانے کی ذمےداری سونپے گا تاکہ پیروکار صحیح راہ پانے سے گریز کریں۔
وزیر یہ کہہ کر ابلیس کو اطمینان دلانے گا
کہ نوع انسانی کا کوئی بھی شکوہ تمہاری گہری نیند میں دخل انداز نہیں ہونے دوں گا ۔ اُن کو بار بار تمہاری موجودگی کا احساس دلاتا رہونگا لہٰذا تم بے فکر گہری نیند سوجائیں
ابلیس وزیر کا جواب سنتے ہی بے فکر ایک ماہ کی گہری نیند سونے کے لئے رخصت ہوجائے گا
ابلیس کی عدم موجودگی میں وزیر اپنے کاندھوں کا بوجھ ہلکا کرنے کے لیے مساجد کا رخ کرے گا
اور پورا مہینہ اٹھ بیس(8/20) کے چکر میں خطباء اور ائمہ کو بھی مصروف رکھے گا
وزیر کا یہ کارنامہ کارگر ضرور
ثابت رہہے گاکیونکہ مساجد کے خطباء آٹھ بیس(8/20) کے گرد آب میں پڑ کر آپس میں ایک دوسرے کی چادر کھینچنے کی تبلیغ سے سامعین کو نوازتے رہیں گے کبھی کبھی دوران تبلیغ سامعین کا توجہ اپنی طرف متوجہ اور مبذول کرا کے یوں سوالیہ فرماتے رہیں گے” سب حاضر ہو؟” یا "سب کا توجہ میری طرف ہے؟” سامعین کے جواب میں سبحان اللہ کی آواز گونجتی رہے گی۔
خطباء کبھی آٹھ پر متفق بیس پر تنقید تو کبھی بیس پر متفق آٹھ پر تنقید ۔ اس طرح پوری نوع انسانی کو ابلیس کا وزیر فرقوں میں بانٹ دے گا اٹھ والے بیس والوں کو دیکھتے ہی حقارت کرتے رہیں گے بیس والے اٹھ والوں کا مذاق اڑا کر کبھی کبھی آپے سے باہر ہوتے جائیں گے
ایسا کرتے کرتے پورا مہینہ آنکھ مچولی میں گزر جائے گا اور جمع پونجی نفی کے برابر رہے گی۔ نوع انسانی کو ابلیس کی عدم موجودگی کا احساس بھی نہیں رہے گا بلکہ حد سے زیادہ فتنہ اٹھانے میں ایک دوسرے پر سبقت لیتے جائیں گےاور پورا مہینہ آٹھ بیس کے چکر میں رخصت بھی ہوجائے گا
۔ ابلیس کے لیے نئی نئی راہیں ہموار ہوں گی کیونکہ نوع انسانی آٹھ بیس(8/20) کے چکر میں اٹک جائے گی دعا ہے کہ امت مسلمہ راہ ہدایت پر گامزن ہوں اور کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں اللہ تعالی کی رسی سے چمٹ جائیں آمین

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

گزشتہ مضمون
اگلا مضمون

تازہ ترین خبریں

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سڑک حادثے میں ہریانہ کے تین افراد ہلاک

سرینگر۔ جموں کے نگروٹا علاقے میں اتوار کی اولین ساعتوں...

مجبور مسکراہٹ

ماجد مجید کشمیر یونیورسٹی حسد ایک ایسی بیماری ہے کہ جب...

استاد کا پیشہ ایک قومی ذمہ داری ہے

محمد شبیر کھٹانہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی اور آئینی...

عمر سرکار کے 19 ماہ: کامیابیاں یا ناکامیاں؟

رشید پروینؔ  سوپور 3 جون 2026 کو این سی کا ایک گرینڈ...

خط

محمد شاکر لبانہ ڈنمارک کے تیسرے بڑے شہر آر ہوس...