نئی پروازیں، نیا مقابلہ

ہندوستان کے ہوابازی شعبے میں تین نئی ایئرلائنز شَنکھ ایئر، الہند ایئر اور فلائی ایکسپریس کے مجوزہ آغاز کو ایک اہم اور دور رس پیش رفت کے طور پر دیکھنا چاہے۔ ایسے وقت میں جب ہوائی سفر محض آسائش نہیں بلکہ عوامی ضرورت بن چکا ہے، یہ قدم مسابقت کو فروغ دینے، کرایوں کو متوازن رکھنے اور چند مخصوص ایئرلائنز کی اجارہ داری کو ختم کرنے کی سمت ایک سنجیدہ کوشش کی عکاسی کرتا ہے۔
کئی برسوں سے بھارت کی گھریلو ہوابازی منڈی چند بڑی کمپنیوں کے گرد سمٹ کر رہ گئی تھی۔ اس ارتکاز نے اگرچہ کچھ انتظامی سہولتیں پیدا کیں، مگر اس کے نتیجے میں مسافروں کو اکثر کرایوں میں بے جا اضافہ، پروازوں کی منسوخی اور ناقص خدمات کا سامنا کرنا پڑا۔ حالیہIndiGO معاملے نے واضح کر دیا کہ جب ایک یا دو ادارے حد سے زیادہ طاقت حاصل کر لیتے ہیں تو وہ براہ راست یا بالواسطہ طور پر حکومت اور عوام دونوں پر دباؤ ڈالنے کی پوزیشن میں آ جاتے ہیں۔ ایسے ماحول میں مسابقت محض معاشی ضرورت نہیں بلکہ عوامی مفاد کا تقاضا بن جاتی ہے۔
شَنکھ ایئر، الہند ایئر اور فلائی ایکسپریس کا میدان میں آنا اس غیر متوازن نظام کو درست کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زیادہ ایئرلائنز کا مطلب زیادہ نشستیں، بہتر روٹ کوریج اور مسافروں کے لیے انتخاب کے وسیع تر مواقع ہیں۔ اس سے اجارہ دارانہ رویوں پر فطری قدغن لگتی ہے اور ایئرلائنز کو مجبور ہونا پڑتا ہے کہ وہ بہتر خدمات، وقت کی پابندی اور شفاف پالیسیوں کو اپنی ترجیح بنائیں۔
حکومتی پالیسی کے زاویے سے دیکھا جائے تو یہ فیصلہ عارضی حل کے بجائے ساختی اصلاحات کی جانب ایک قدم ہے۔ مودی حکومت نے بحرانوں سے نمٹنے کیلئے محض وقتی اقدامات کے بجائے منڈی کو وسعت دے کر مسائل کی جڑ پر ضرب لگانے کی حکمت عملی اختیار کی ہے۔ یہ سوچ آسان کاروبار، بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور خود انحصاری جیسے قومی اہداف سے ہم آہنگ ہے۔ ہوابازی کا فروغ علاقائی رابطہ کاری، سیاحت اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔
اقتصادی اعتبار سے بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ نئی ایئرلائنز براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا کریں گی، جن میں پائلٹس، کیبن کریو، گراؤنڈ اسٹاف، مرمت و دیکھ بھال، کیٹرنگ اور ہوائی اڈوں سے وابستہ خدمات شامل ہیں۔ بہتر فضائی رابطہ کاری خاص طور پر دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ دے سکتی ہے، جو متوازن ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔
تاہم اس خوش آئند پیش رفت کے ساتھ سخت نگرانی بھی ضروری ہے۔ مقابلے کا فروغ اسی وقت بامقصد ہو گا جب حفاظتی معیار، مالی نظم و ضبط اور صارفین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ کمزور ضابطہ کاری کی صورت میں غیر صحت مند مسابقت مسائل کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

نیا ہجری سال اور ہماری ترجیحات

نئے اسلامی سال کا آغاز ماہِ محرم سے ہوتا...

انڈونیشیا میں 6.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

پالو، 16 جون انڈونیشیا کے سولاویسی جزیرے میں منگل کو...

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشنگوئی

سرینگر۔ فیضان پنجابی موسمیاتی مرکز سرینگر نے اگلے کئی دنوں...

کشمیری پنڈت 36 سال بعد واپس آئے

سری نگر کشمیر کے مشترکہ ورثے اور بقائے باہمی کی...