جنگ نیوز
سرینگر/نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کُلگام میں دو غیر مقامی مزدوروں کے قتل پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جب بھی جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ زور پکڑتا ہے، ایسے حملے کیوں پیش آتے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ واقعہ کی حقیقت ابھی سامنے نہیں آئی ہے، اس لئے کسی نتیجے پر پہنچنے سے قبل ایماندارانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا، ’’ہم نہیں جانتے کہ ان مزدوروں کو کس نے اور کیوں قتل کیا۔ سچائی سامنے لانے کے لئے شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں۔‘‘
فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس واقعہ کے وقت نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں، اس لئے ضروری ہے کہ ذمہ داروں کی نشاندہی کرکے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ تحقیقات اس انداز میں کی جائیں جس سے عوام کا اعتماد بحال ہو۔


