جنگ نیوز
پونے: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے قومی سلامتی کے مشیر NSA اجیت دوول کو باوقار ’’لوک مانیہ تلک نیشنل ایوارڈ 2026‘‘ سے نوازا۔
اس موقع پر امت شاہ نے کہا کہ اجیت دوول جدید بھارت کے سلامتی نظام کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرنے والی شخصیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورِ حکومت کی تاریخ لکھی جائے گی تو داخلی و خارجی سلامتی کے باب میں اجیت دوول کے نام ایک ’’سنہرا صفحہ‘‘ ضرور مختص ہوگا۔
اپنے خطاب میں اجیت دوول نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ ذاتی مفادات پر قومی مفاد کو ترجیح دینے کا عہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط اور باوقار خارجہ پالیسی ہی ملک کے مفادات کے تحفظ کی ضامن ہوتی ہے۔


