جنگ نیوز
سرینگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے معروف صحافی ندھی رازدان سے شادی کرلی ہے۔ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز انسٹاگرام پر ندھی رازدان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’گزشتہ روز ایک نئے سفر کا آغاز ہوا‘‘۔ ندھی رازدان نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ ہوگیا، برو‘‘۔یہ پیش رفت عمر عبداللہ اور ان کی سابقہ اہلیہ پائل عبداللہ کے درمیان طلاق کے تقریباً تین ماہ بعد سامنے آئی ہے۔ 31 جولائی 2026 کو سپریم کورٹ نے دونوں کی باہمی رضامندی کے بعد شادی ختم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ دونوں فریقین نے زیر التوا تنازعات ختم کرنے اور ایک دوسرے کے خلاف دائر مقدمات واپس لینے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی۔
عمر عبداللہ اور پائل کی شادی 1994 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے ظاہر اور ضمیر ہیں۔ دونوں 2009 سے الگ رہ رہے تھے، جبکہ عمر عبداللہ نے 2011 میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔


