جموں و کشمیر UTفاؤنڈیشن ڈے: جموں و کشمیر امن اور ترقی کا ماڈل بن کر ابھرا

جنگ نیوز

سرینگر/لیفٹیننٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج جموں و کشمیر کی آٹھویں یو ٹی فاؤنڈیشن ڈے کے موقع پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔

اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے شہریوں کو مبارکباد دی اور کسانوں ، اساتذہ ، علماء ، ادیبوں ، فنکاروں ، دستکاروں ، تاجروں ، مزدوروں ، سیکورٹی اہلکاروں ، نوجوانوں اور خواتین کے خوشحال اور خود انحصار جموں و کشمیر کی تعمیر میں کردار کو سراہا ۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس موقع کی خاص اہمیت اس لئے ہے کہ یہ سردار پٹیل کی سالگرہ کے ساتھ ملا ہوا ہے جن کی قومی اتحاد کی بصیرت آج بھی ملک کو انسپائیر کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کے واقعات انضمام ، برابری اور ترقی کی جانب سفر کا ایک اہم باب تھے ۔

انہوں نے کہا ’’ آج محض ایک تاریخ نہیں ، یہ ایک سنگ میل ہے جس نے تاریخ کی سمت بدل دی اور قومی یکجہتی ، مساوات اور جامع ترقی کے جذبے کو مضبوط کیا ۔ ‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ آرٹیکل 370 کے خاتمے نے عام شہریوں کو خوف سے آزادی اور دہائیوں سے انکار کئے گئے حقوق تک رسائی دی ۔ جموں و کشمیر امن ، ترقی اور اچھی حکمرانی کا ایک نمونہ بن کر ابھرا ہے ۔ ‘‘

لوگوں کی امنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر کا مستقبل امن ، مساوی مواقع اور ترقی سے تشکیل پانا چاہئیے ۔

انہوں نے کہا ’’ جموں و کشمیر کا مستقبل دہشت گردی کے سائے میں نہیں بلکہ امن کی روشنی میں ہے ۔ یہ امتیاز کی دیواروں کے پیچھے نہیں بلکہ مساوی مواقع میں ہے اور یہ جمود میں نہیں بلکہ ترقی کی رفتار میں ہے ۔ ‘‘

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد دہشت گردی ، علیحدگی پسندی اور پتھراؤ کی جگہ جمہوریت ، ترقی اور عوامی شرکت نے لے لی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا ’’ ہم نے امن خریدا نہیں ، ہم نے امن قائم کیا ۔ زیرو ٹالرنس پالیسی نے دہشت گرد نیٹ ورکس کو مفلوج کر دیا اور جموں و کشمیر بھر میں عام زندگی بحال کر دی ۔ 2020 سے اب تک 780 سے زیادہ دہشت گردوں کوختم کیا گیا ، مقامی بھرتی ختم ہو گئی اور پتھراؤ بند ہو گیا ۔ اب جموں و کشمیر ایک تاریخی سیکیورٹی تبدیلی کا مشاہدہ کر رہا ہے ۔ ‘‘

انہوں نے کہا ’’ ہم نے نارکو دہشت گردی کے کلاف مضبوط کارروائی کی ہے اور یہ کارروائی جاری ہے ۔ہم نے اس سال ہزاروں منشیات اسمگلرز اور منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے ۔ ان کے غیر قانونی اثاثوں کو منسلک کر لیا گیا ہے اور منشیات کی کمائی سے بنائے گئے محل گرا دئیے گئے ہیں ۔ وہ تنازعہ کے کاروباری افراد جو علیحدگی پسندی اور دہشت گردی سے منافع کماتے تھے ، بے نقاب ہو چکے ہیں ، جموں و کشمیر کے لوگوں نے امن ، ترقی اور قومی انضمام کو قبول کر لیا ہے ۔ ‘‘

لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ ہم آہنگی کو اپنائین ، تنوع کا احترام کریں اور جموں و کشمیر کی ترقی میں فعال طور پر حسہ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ بے گھر کمیونٹیز کی محفوظ اور باعزت واپسی اور سماجی اعتماد کو مضبوط بنانے کیلئے اجتماعی عزم اور تعاون درکار ہے ۔

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے روشن مستقبل کیلئے اپنے وژن کا بھی اشتراک کیا ۔

انہوں نے کہا ’’ میرا خواب ہے کہ 2047 تک جموں و کشمیر جدید معیشت ، عالمی معیار کی صحت کی دیکھ بھال ، بہترین تعلیم اور ایک زندہ دل ثقافتی ورثے کے ساتھ خوشحالی کا ایک ماڈل بن کر ابھرے ۔ ‘‘

لیفٹیننٹ گورنر نے ’ یونٹی پلیج ‘ ( اتحاد کا عہد ) دلایا اور ’ رن فار یونٹی ‘ کو پرچم دکھا کر روانہ کیا تا کہ راشٹریہ ایکتا دیوس ( قومی یکجہتی دیوس ) کو منایا جا سکے ۔ اس موقع پر محکمہ اطلاعات(DIPR) کی جانب سے جموں و کشمیر کے تبدیلی کے سفر پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی ۔

بھارت کی کامیابیوں کے بجائے پاکستان کا ذکر کیوں؟
فاروق عبداللہ کے پاکستان سے متعلق بیان پر لیفٹیننٹ گورنر کا جوابی ردعمل

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے پاکستان سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی عالمی کامیابیوں کے بجائے ایک ناکام ہمسایہ ملک کا ذکر کیا جا رہا ہے۔
یو ٹی فاؤنڈیشن ڈے تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام، بالخصوص وادی کے لوگ، ان عناصر کو پہچان چکے ہیں جو خطے کو دوبارہ دہشت گردی اور تشدد کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ 24 اکتوبر کو ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ پاکستان عالمی فورموں پر مسئلہ کشمیر اٹھا کر اسے زندہ رکھے ہوئے ہے، تاہم انہوں نے جموں و کشمیر کے عوام کی بھارتی شناخت اور بھارت کے ساتھ الحاق کی بھی توثیق کی تھی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

اسرائیل کے انتخابی نتائج

اسرائیل کے حالیہ انتخابی نتائج نے ایک بار پھر...

لشکر طیبہ اورTRF کو مالی و لاجسٹک مدد فراہم کرنے کا الزام؛شوپیاں میں 10 افراد گرفتار

جنگ نیوز شوپیان پولیس نے مبینہ عسکری مالیاتی نیٹ ورک...

لیفٹیننٹ گورنر کی صدارت میں سکیورٹی صورتحال کی جائیزہ میٹنگ

نیوز ڈیسک سرینگر /لیفٹیننٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج...

ناظم اطلاعات نے وادی کے تمام اَضلاع میںDICs کی کاکردگی کا جائزہ لیا

نیوز ڈیسک سری نگر/ڈائریکٹر اِنفارمیشن ممتا یادو نے آج صوبہ...

متحدہ عرب امارات اور سنگاپور میں بھارتی سیاحوں کوUPI کی خدمات میسر

جنگ نیوز متحدہ عرب امارات اور سنگاپور جانے والے بھارتی...