لوک عدالتوں کی اہمیت اور عدلیہ کی ذمہ داری

جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی نے اپنے آئینی عہد کی تکمیل کے جذبے کے تحت عام عوام بالخصوص زیر سماعت مقدمات میں پھنسے لوگوں کے لیے تیز، کم خرچ اور مؤثر انصاف فراہم کرنے کے مقصد سے 2025 کی تیسری نیشنل لوک عدالت کا انعقاد کیا۔ اس لوک عدالت میں 239533 مقدمات کا تصفیہ عمل میں آیا، جو بذاتِ خود ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔ یہ اعداد و شمار اس حقیقت کو بھی اجاگر کرتے ہیں کہ کتنے لاکھ مقدمات برسوں سے التوا میں پڑے ہیں اور انصاف کے منتظر ہیں۔
یہ تصویر ہماری عدالتی نظام کے ایک بڑے چیلنج کو نمایاں کرتی ہے۔ جب مقدمات برسوں تک چلتے رہیں تو انصاف کا وقار مجروح ہوتا ہے۔ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے، اور لمبے مقدمات نہ صرف فرد کی زندگی کو روکے رکھتے ہیں بلکہ اس کے ذاتی، خاندانی اور سماجی ارتقا کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ معاشی ترقی سے لے کر ذہنی سکون تک ہر شعبہ اس بوجھ تلے دب جاتا ہے۔
یہ حقیقت خوش آئند ہے کہ لوک عدالتوں کے ذریعے بڑی تعداد میں مقدمات تیزی سے نمٹائے جا رہے ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف عدالتی بوجھ کو کم کرتا ہے بلکہ عوام کو فوری ریلیف بھی فراہم کرتا ہے۔ تاہم یہ بھی یاد رکھنا ہوگا کہ یہ عارضی حل ہے۔ اصل ضرورت اس بات کی ہے کہ عدلیہ اپنے نظام کو مزید تیز اور مؤثر بنائے۔ عدالتوں میں خالی آسامیوں کو پر کیا جائے، جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے، اور غیر ضروری التوا کی حوصلہ شکنی کی جائے تاکہ ہر شہری کو جلد اور سستا انصاف مل سکے۔
انصاف کا مقصد صرف فیصلے دینا نہیں بلکہ انسانی زندگی کو جمود سے نکال کر آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ آج کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ عدلیہ اور انتظامیہ مل کر ایسے اقدامات کریں جن سے انصاف بروقت، بامقصد اور سب کے لیے قابلِ رسائی ہو۔ لوک عدالتوں کی یہ کامیابی اس سمت میں امید کی کرن ہے، لیکن اسے ایک مستقل اور پائیدار عدالتی اصلاح کی بنیاد بنانا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سرینگر میں ’’کمیونیکیشن لاسٹ‘‘ کی تقریبِ رونمائی منعقد

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر، 30 جولائی: سرینگر میں مرزا محمد...

عمر عبداللہ حکومت نے 2016 کی مظلوم انشا ءمشتاق کے خواب کو حقیقت کا روپ دے دیا

جنگ نیوز ڈیسک سنہ 2016 کے پُرآشوب حالات میں پیلٹ...

جنگلاتی حقوق کے مؤثر نفاذ کا فیصلہ قبائلی برادری کے لئے تاریخی قدم/عمران نبی ڈار

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر، 30 جولائی: NC کے ریاستی ترجمان...

پیپلز کانفرنس پر مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کے نام استعمال کر کے PDP رہنماؤں کو دھمکانے کا الزام

جنگ نیوز سرینگر/ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی...

دہلی حکومت نے طلبہ احتجاج سے متعلقFIRS واپس لے لیں

جنگ نیوز نئی دہلی/دہلی حکومت نے جنتر منتر پر طلبہ...