جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر، 30 جولائی: NC کے ریاستی ترجمان عمران نبی ڈار نے عمر عبداللہ حکومت کی جانب سے فاریسٹ رائٹس ایکٹ 2006 کے نفاذ میں تیزی لانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے جموں و کشمیر کی قبائلی برادری کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک تاریخی اقدام قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ قبائلی امور نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو جنگلاتی حقوق کے دعووں کی وصولی، تصدیق اور تصفیے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت دی ہے، جس سے گوجر، بکروال اور دیگر قبائلی طبقات کو قانونی تحفظ اور انصاف ملے گا۔ عمران نبی ڈار نے کہا کہ اس فیصلے سے اہل قبائلی خاندانوں کو دعووں کے تصفیے سے قبل بے دخلی سے تحفظ حاصل ہوگا اور قانون پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔


