ترقی کی نئی را ہ: LPGپائپ لائن

پٹرولیم اینڈ نیچرل گیس ریگولیٹری بورڈ (PNGRB) نے جموں و کشمیر میں توانائی کے منظرنامے کو بدلنے کی سمت ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ادارے نے جالندھر (پنجاب) سے جموں (جموں و کشمیر) تک 230 کلومیٹر طویل پٹرولیم و ایل پی جی پائپ لائن بچھانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔ یہ منصوبہ محض ایک ڈھانچہ نہیں ہوگا بلکہ ایک ایسی زندگی بخش شریان ثابت ہوسکتا ہے جو معیشت، ماحول اور عوامی سہولت کے میدان میں دور رس اثرات مرتب کرے گی۔
فی الحال جموں و کشمیر میں ایل پی جی کی فراہمی بڑی حد تک سڑکوں کے ذریعے ہوتی ہے۔ سخت موسم اور دشوار راستوں کے باعث یہ نظام مہنگا، غیر یقینی اور آلودگی خیز ہے۔ روزانہ سینکڑوں ٹرک ایل پی جی سلنڈر لے کر لمبے فاصلے طے کرتے ہیں جس سے نہ صرف تاخیر اور رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں بلکہ اخراجات اور کاربن ایمیشن میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ مجوزہ پائپ لائن اس صورتحال کو یکسر بدل دے گی۔ اس کے ذریعے براہ راست سپلائی ممکن ہوگی، گھریلو و صنعتی صارفین کو بلاتعطل ایل پی جی دستیاب ہوگا اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس منصوبے کا سب سے بڑا فائدہ ماحولیات سے جڑا ہے۔ جب ہزاروں ٹرکوں کی آمد و رفت کم ہوگی تو فضائی آلودگی اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں واضح کمی آئے گی۔ اسی کے ساتھ سڑکوں پر حادثات کے خطرات گھٹیں گے، ایندھن کی کھپت کم ہوگی اور شاہراہوں کی ٹوٹ پھوٹ میں بھی کمی واقع ہوگی۔ ایسے وقت میں جب بھارت سبز ترقی کے راستے پر گامزن ہے، یہ پائپ لائن پائیدار توانائی کی سمت ایک درست قدم ہے۔معاشی امکانات بھی کم اہم نہیں۔ ایل پی جی کی پائیدار اور آسان سپلائی صنعت، سیاحت، فوڈ پروسیسنگ اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کے لیے نئی راہیں کھول سکتی ہے۔ روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور خطے کی معیشت میں نئی روح پھونک دی جائے گی۔
ان وسیع تر فوائد کو دیکھتے ہوئے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ یہ منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچے۔ بیوروکریسی یا تکنیکی تاخیر اس ترقیاتی اقدام کو پیچھے نہ دھکیل سکے۔ جموں و کشمیر کے عوام نے طویل عرصے تک جدید توانائی سہولیات کے انتظار میں وقت گزارا ہے۔ اب یہ پائپ لائن صرف کاغذوں میں نہیں بلکہ عملی طور پر حقیقت بننی چاہیے۔یہ منصوبہ دراصل محض توانائی کی فراہمی نہیں بلکہ اعتماد سازی، مساوی ترقی اور جموں و کشمیر کو بھارت کی مجموعی ترقیاتی کہانی میں مضبوطی سے جوڑنے کی ایک علامت ہے۔ اس لیے جتنا جلد یہ خواب شرمندۂ تعبیر ہوگا، اتنا ہی بہتر ہوگا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

مجبور مسکراہٹ

ماجد مجید کشمیر یونیورسٹی حسد ایک ایسی بیماری ہے کہ جب...

استاد کا پیشہ ایک قومی ذمہ داری ہے

محمد شبیر کھٹانہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی اور آئینی...

عمر سرکار کے 19 ماہ: کامیابیاں یا ناکامیاں؟

رشید پروینؔ  سوپور 3 جون 2026 کو این سی کا ایک گرینڈ...

خط

محمد شاکر لبانہ ڈنمارک کے تیسرے بڑے شہر آر ہوس...

میں رکشہ والا

شبیر احمد میر میں سڑک کے اس طرف جہونپڑیوں...