سندھ نالے کے کناروں پر مبینہ غیر قانونی تعمیرات، ہائی کورٹ کی پابندی بے اثر

جنگ نیوز ڈیسک /کے این ٹی

گاندربل/ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں سندھ نالہ ماحولیاتی تباہی کے خطرے سے دوچار ہے، جہاں مبینہ طور پر جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ کی پابندی کے باوجود نالے کے کناروں سے 100 میٹر کے ممنوعہ دائرے میں تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔
مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ پابندیوں پر امتیازی انداز میں عمل درآمد کیا جا رہا ہے، جہاں عام شہریوں کو رہائشی مکانات تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، وہیں بااثر افراد مبینہ طور پر ہوٹلوں اور تجارتی عمارتوں کی تعمیر میں مصروف ہیں۔
مقامی باشندوں کے مطابق ڈاکٹرس کالونی پرانگ سے گگنگیر، بالخصوص مامَر علاقے تک تعمیرات جاری ہیں، جبکہ بعض ٹھیکیدار تجارتی منصوبوں کو ذاتی رہائشی تعمیرات ظاہر کرکے پابندیوں سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آبپاشی و فلڈ کنٹرول، محکمہ مال، محکمہ ماہی گیری اور ضلعی انتظامیہ کی مبینہ ناکامی پر بھی سوال اٹھائے گئے۔
سر فراو گنگ علاقے میں سندھ نالے کے نزدیک ایک ہوٹل کی تعمیر، جسے گزشتہ برس مبینہ طور پر روک دیا گیا تھا، دوبارہ شروع ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے انہدامی کارروائیوں کے باوجود بعض تعمیرات دوبارہ شروع ہونے پر بھی تشویش ظاہر کی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ نالے کے کناروں پر مسلسل تجاوزات اور تعمیرات اس آبی ذخیرے کے وجود کو خطرے میں ڈالنے کے علاوہ سیلابی صورتحال میں انتظامیہ کے لئے سنگین مشکلات پیدا کرسکتی ہیں۔
مقامی لوگوں نے مبینہ خلاف ورزیوں کی جامع تحقیقات، ذمہ دار افراد اور ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی اور متعلقہ افسران کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے انتظامیہ پر زور دیا کہ ہائی کورٹ کی پابندیوں پر بلاامتیاز عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

وقف اداروں سے وابستہ ائمہ کیلئے حج و عمرہ کوٹے پر غور/مرکزی وزیر

جنگ نیوز بارہمولہ/مرکزی وزیر برائے امور اقلیت کرن ریجیجو نے...

’’بحث و نقد‘‘: ڈاکٹر گلزار احمد وانی کا قابلِ قدر مجموعہ

  رئیس احمد کمار قاضی گنڈ کشمیر ڈاکٹر گلزار احمد وانی...

عنبرین زیدی، ایک ممتاز کالم نویس‘ صحافی اور مصنفہ !

    ڈاکٹر جی۔ایم۔ پٹیل فوجی افسر کی اہلیہ عنبرین زیدی عسکری...

مریمؑ کی مقدّس نسبت سے غزہ کی مظلوم ماں تک!

  مسعود محبوب خان دنیا میں بعض تصاویر محض تصویریں نہیں...