سید مشتاق علی ٹرافی:جموں کشمیر کی چوتھی فتح، ریلوے کو 4 وکٹوں سے شکست دی

جنگ نیوز ڈیسک

جموں/جموں و کشمیر نے سید مشتاق علی ٹرافی میں اپنی شاندار مہم جاری رکھتے ہوئے ریلوے کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں چوتھی فتح حاصل کی۔

ریلوے نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے، تاہم جموں و کشمیر نے 19 اعشاریہ 4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بناکر ہدف حاصل کرلیا۔

کپتان شبھم کھجوریا نے 36 گیندوں پر 63 رنز، کوال پریت سنگھ نے 32 گیندوں پر 58 رنز، وِوَرت شرما نے 23 اور رِدھم شرما نے 21 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ جموں و کشمیر نے 4 فتوحات کے ذریعے 16 پوائنٹس حاصل کرلیے۔ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹیم، معاون عملے اور انتظامیہ کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ رنجی ٹرافی کی فاتح ٹیم سید مشتاق علی ٹرافی بھی اپنے نام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

وقف اداروں سے وابستہ ائمہ کیلئے حج و عمرہ کوٹے پر غور/مرکزی وزیر

جنگ نیوز بارہمولہ/مرکزی وزیر برائے امور اقلیت کرن ریجیجو نے...

’’بحث و نقد‘‘: ڈاکٹر گلزار احمد وانی کا قابلِ قدر مجموعہ

  رئیس احمد کمار قاضی گنڈ کشمیر ڈاکٹر گلزار احمد وانی...

عنبرین زیدی، ایک ممتاز کالم نویس‘ صحافی اور مصنفہ !

    ڈاکٹر جی۔ایم۔ پٹیل فوجی افسر کی اہلیہ عنبرین زیدی عسکری...