صوفی شاعر احد زرگر پر لکھی گئی کتاب نروارہ میں رونمائی

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/ممتاز کشمیری صوفی شاعر احد زرگر کی 43ویں برسی کے موقع پر آج ان کی زندگی اور شاعری پر مبنی ایک اہم کتاب’’ایکسپلورنگ احد زرگر‘‘ کی رسمِ اجرا انجام دی گئی۔ معروف قلمکار مشتاق برق کی تصنیف کردہ اس کتاب کی تقریبِ رونمائی احد زرگر میموریل ریسرچ فاؤنڈیشن ہال، نروارہ میں منعقد ہوئی۔
کتاب کی اشاعت جے کے بُکس نے شیخ وسیم کی نگرانی میں عمل میں لائی ہے۔ اس موقع پر وادی کے نامور ادبی شخصیات، جن میں ڈاکٹر ستیش ومل، پروفیسر گلشن مجید، پروفیسر مرزا ناصر، پروفیسر مجروح، سابق ایس ایس پی منظور احمد ڈار اور عبدالمجید مہجور شامل تھے، نے کتاب کی رونمائی انجام دی۔ تقریب میں ادیبوں، دانشوروں، محققین اور شاعر کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ستیش ومل نے مشتاق بی برق کی ادبی خدمات، بالخصوص صوفی شاعری کے تراجم کے حوالے سے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی علمی و ادبی کوششیں کشمیر کی صوفیانہ فکر، روحانی ورثے اور ادبی روایت کو وسیع تر حلقوں، خصوصاً نوجوان نسل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
دیگر مقررین نے کتاب ’’ایکسپلورنگ احد زرگر‘‘ کو کشمیری ادبی تحقیق و تنقید کے میدان میں ایک اہم اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تصنیف احد زرگر کی زندگی، فلسفے اور شاعری کے حوالے سے قارئین کو نئے زاویوں سے روشناس کراتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاعر کی صوفیانہ شاعری آج بھی وادی کے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے اور ان کے وصال کے کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود ان کا کلام لوگوں کو متاثر کر رہا ہے۔
مقررین نے کشمیر کی عظیم صوفیانہ ادبی روایت کو محفوظ رکھنے، اس کی دستاویز بندی اور فروغ دینے کے لئے تحقیق، ترجمے اور اشاعت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے احد زرگر میموریل ریسرچ فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ خطے کے ادبی، تہذیبی اور روحانی ورثے کے تحفظ کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...