اکاؤنٹس اسسٹنٹ امتحان کی شفافیت پر کوئی آنچ نہیں آئی: سروس سلیکشن بورڑ

جنگ نیوز

سرینگر/جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) نے کہا ہے کہ 15 نومبر کو منعقدہ اکاؤنٹس اسسٹنٹ امتحان کے دوران نقل اور ناجائز ذرائع استعمال کرنے کی ایک الگ تھلگ کوشش کو ناکام بنا دیا گیا اور اس سے امتحانی عمل کی شفافیت متاثر نہیں ہوئی۔
بورڈ نے جموں و کشمیر پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ امتحان جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں 493 مراکز پر منعقد کیا گیا، جس میں 600 آسامیوں کے لئے 161946 امیدواروں نے شرکت کرنا تھی۔
بورڈ کے مطابق، پولیس نے امتحان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ملوث عناصر کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا۔ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون اور کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کے باعث امتحانی عمل محفوظ اور منظم انداز میں مکمل ہوا۔
جے کے ایس ایس بی نے کہا کہ امیدواروں کی برسوں کی محنت اور مستقبل کو تحفظ فراہم کرنا اس کی بنیادی ذمہ داری ہے اور تقرریاں صرف قابلیت اور مقررہ معیار کی بنیاد پر ہونی چاہئیں۔
بورڈ نے امتحانی مراکز میں نگرانی کے کیمروں، برقی آلات کو ناکارہ بنانے والے نظام، بایومیٹرک تصدیق، شناختی جانچ، اچانک معائنے اور امتحانی مواد کی محفوظ نقل و حمل سمیت متعدد حفاظتی اقدامات نافذ کیے ہیں۔
امتحان میں ناجائز ذرائع استعمال کرنے کی نئی حکمت عملی سامنے آنے کے بعد آئندہ امتحانات کے لئے حفاظتی ضابطوں میں مزید سختی، مراکز میں داخلے پر کڑی نگرانی اور تکنیکی آلات کے ناجائز استعمال کی روک تھام کے اقدامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔
بورڈ نے واضح کیا کہ امتحانات کی شفافیت اور حقیقی امیدواروں کے مفادات مقدم رہیں گے، جبکہ امتحانی عمل کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

سڑے گوشت کے معاملے پر JKUPA کاوفدصوبائی کمشنرکشمیر سے ملاقی

جنگ نیوزڈیسک سرینگر: جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیپلز الائنس (JKUPA)...

گوجری کی ملکۂ نغمہ بیگم جان کی خدمات کا JNUمیں اعتراف

جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی، 22 نومبر: گوجر بکروال اکیڈمک...

57واں IFFI:جموں و کشمیر سنیما کیلئے ایک امید افزا مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

جنگ  نیوز  گوا /جموں و کشمیر کی فلم پروڈکشن کیلئے...

NVIDIA نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا

جنگ نیوز واشنگٹن/ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA نے بورڈ کے متفقہ فیصلے...