جنگ نیوز ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر نے سید مشتاق علی ٹرافی میں بہار کو 9 رنز سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جے اینڈ کے نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔
عبدالصمد نے 26 گیندوں پر 42 رنز، کوال پریت سنگھ نے 33 اور شبھم کھجوریا نے 27 رنز بنائے، جبکہ یدھویر سنگھ چرک نے محض 9 گیندوں پر ناقابلِ شکست 36 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔
جواب میں بہار کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز ہی بنا سکی۔ عبدالصمد نے بلے بازی کے بعد گیند بازی میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں اور مردِ میدان قرار پائے۔
جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (JKCA) نے ٹیم، معاون عملے اور انتظامیہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور مقامی صلاحیتوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔


