جنگ نیوز ڈیسک
سرینگر، 19 نومبر: سرینگر پولیس نے شہری تعاون پروگرام 2026-27 کے تحت بلیوارڈ روڈ پر سائیکل ریس کا انعقاد کیا، جس میں خواتین سمیت تقریباً 130 سائیکل سواروں نے شرکت کی۔
ریس کا افتتاح ضلع سرینگر پولیس کے اعلیٰ افسران نے کیا۔ اس موقع پر ایس پی سٹی ایسٹ زون نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منشیات اور سماجی برائیوں سے دور رہ کر کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں۔
مقابلے میں اجمل اشرف نے پہلی، جہانگیر احمد نے دوسری، امتیاز ریاض نے تیسری، سیف اللہ نے چوتھی اور عاکف نور نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ کامیاب کھلاڑیوں کو نقد انعامات اور تمغوں سے نوازا گیا۔
پولیس حکام نے کہا کہ ایسے پروگراموں کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ، جسمانی صحت اور پولیس و عوام کے درمیان بہتر روابط کو مضبوط بنانا ہے۔


