سرینگر، 19 نومبر:
جموں و کشمیر کی انڈر 14 بوائز فٹ بال ٹیم نے مدھیہ پردیش کے چترپور میں منعقدہ 70ویں قومی اسکول کھیلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے خطے کا نام روشن کیا۔
تیسری پوزیشن کے مقابلے میں ٹیم نے چھتیس گڑھ کو 0-4 سے شکست دی، جس میں عثمان اور آدھم نے 2، 2 گول کیے۔ اس سے قبل جموں و کشمیر نے ودیا بھارتی، تلنگانہ، سی آئی ایس سی ای اور میزبان مدھیہ پردیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جہاں اسے جھارکھنڈ کے ہاتھوں 0-3 سے شکست ہوئی۔
ٹیم کی کامیابی پر ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس انورادھا گپتا نے کھلاڑیوں، کوچ روہت کمار گپتا اور منیجر شوکت حسین کو مبارک باد دی۔


