جنگ نیوز
سری نگر/محبوبہ مفتی کو جمعرات کو پانچویں مرتبہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (PDP) کا صدر منتخب کیا گیا۔ پارٹی کے سینئر ممبرعبدالرحمان ویری نے محبوبہ مفتی کے نام کی تجویز پیش کی، جس کی تائید محمد خورشید عالم نے کی۔ اس موقع پر محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہاکہ پانچویں مرتبہ اعتماد کا اظہار ان کے لئےباعث تشکرقرار دیا۔واضح رہے کہ محبوبہ مفتی 2003 سے پی ڈی پی کی قیادت کر رہی ہیں۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کا قیام 1999 میں مفتی محمد سعید نے جموں و کشمیر میں ایک متبادل سیاسی قوت کے طور پر عمل میں لایا۔ 2002 کے اسمبلی انتخابات میں نمایاں کامیابی کے بعد پی ڈی پی نے کانگریس کے ساتھ مخلوط حکومت قائم کی، جس کی قیادت مفتی محمد سعید نے کی۔2015 میں پی ڈی پی نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرکے جموں و کشمیر میں مخلوط حکومت قائم کی، جس کی قیادت پہلے مفتی محمد سعید اور بعد ازاں محبوبہ مفتی نے کی۔


