جنگ نیوز
حیدرآباد/جے ای ای ایڈوانسڈ 2026 میں آل انڈیا کیٹیگری رینک 2041 حاصل کرکے آئی آئی ٹی حیدرآباد میں داخلہ حاصل کرنے والی رومانہ جاگیردار اور NEET-2026 میں آل انڈیا رینک 652 حاصل کرکے ایمس بھونیشور میں ایم بی بی ایس کی نشست حاصل کرنے والے محمد تقی احمد علی شمس، ایم ایس لطیفی40 پروگرام کے نمایاں کامیاب طلبہ میں شامل ہیں۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے اس خصوصی دو سالہ پروگرام کے تحت اب تک 500 سے زائد طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرکے آئی آئی ٹی، ایمس، این آئی ٹی، آئی آئی ایس اور ملک کے ممتاز مرکزی و ریاستی سرکاری میڈیکل کالجوں سمیت مختلف قومی سطح کے تعلیمی اداروں میں داخلے حاصل کرچکے ہیں۔ یہ طلبہ اب ہندوستان اور بیرون ملک مختلف پیشہ ورانہ شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
دسویں جماعت کے باصلاحیت طلبہ کو ٹن پلس ٹو (2 + 10) کی تعلیم کے ساتھ قومی سطح کے مسابقتی امتحانات کے لیے تیار کرنے کے مقصد سے شروع کیے گئے ایم ایس لطیفی 40 پروگرام کے 2027 بیچ کے لیے انٹرنس ٹیسٹ 15 نومبر 2026 کو منعقد ہوگا۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 12 نومبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ خواہشمند طلبہ ویب سائٹ https://msexamportal.com پر آن لائن رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔
ایم ایس لطیفی 40 کے تحت طلبہ کو NEET، IIT-JEE، CLAT اور CA Foundation سمیت دیگر متعلقہ مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے اعلیٰ معیار کی کوچنگ، انفرادی رہنمائی اور مسلسل تعلیمی نگرانی فراہم کی جاتی ہے۔ پروگرام میں رہائشی اور ڈے اسکالر دونوں طرح کی سہولتیں دستیاب ہیں، جبکہ رہائشی طلبہ کے لیے قیام اور غذائیت سے بھرپور متوازن کھانے کا بھی انتظام ہے۔


