PDPکا یوم تاسیس:طاقت کے بجائے کشمیری عوام کی آواز سنے مرکز/ محبوبہ

سری نگر/جنگ نیوز/

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے حکومتِ ہند پر زور دیا ہے کہ وہ طاقت اور پابندیوں کے بجائے جموں و کشمیر کے عوام کی آواز سنے اور ان کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔سری نگر کے شیرِ کشمیر پارک میں پارٹی کے یومِ تاسیس کے موقع پر کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ احتجاجی مظاہرے نظر نہ آنے کا مطلب یہ نہیں کہ عوام میں ناراضگی ختم ہوگئی ہے۔
انہوں نے 10 اکتوبر کو دہلی کے جنتر منتر پر پیش آنے والے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عوام کے غصے اور بے چینی کو سمجھنا چاہیے، کیونکہ مسلسل جمع ہونے والی ناراضگی کسی دن آتش فشاں کی طرح پھٹ سکتی ہے۔
محبوبہ مفتی نے خبردار کیا کہ جموں و کشمیر کی شناخت کو کمزور کرنے کی کوششوں کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا تاج ہے اور اس کی حیثیت کو نقصان پہنچانے سے ملک بھی متاثر ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پی ڈی پی جموں و کشمیر کے عوام کی عزت، شناخت اور سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

ایم ایس لطیفی 40 کے نئے بیچ کیلئے 15 نومبر کو داخلہ ٹیسٹ

جنگ نیوز حیدرآباد/جے ای ای ایڈوانسڈ 2026 میں آل انڈیا...

متحدہ مجلسِ علما ء نے اننت ناگ میں مسجد پر حملے کی مذمت کی

جنگ نیوز ڈیسک متحدہ مجلسِ علما جموں و کشمیرنے اننت...

شہید سروانند کول پریم کی 102ویں یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش

جنگ نیوز سری نگر/معروف کشمیری شاعر، مجاہدِ آزادی، ماہرِ تعلیم،...

جموں و کشمیر کوIITMگوا 2026 میں بہترین سیاحتی مقام کا اعزاز

جنگ نیوز سری نگر/جموں و کشمیر محکمہ سیاحت نے آئی...

ڈاکٹر احسان تابش فکر کا مسیحا محبت کا پیکر

        صوفیہ ناز لندن ڈاکٹر احسان تابش کو میں گزشتہ 20 برسوں...