جنگ نیوز
سری نگر/جموں و کشمیر محکمہ سیاحت نے آئی ٹی ایم گوا 2026 میں بہترین سیاحتی مقام کا اعزاز حاصل کرکے ایک اور اہم کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔
یہ اعزاز محکمہ سیاحت کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت (تشہیر، کشمیر) راشد رینہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت (تشہیر، جموں) پنکج ساسن نے حاصل کیا۔
نمائش میں قائم جموں و کشمیر سیاحتی مرکز پر بڑی تعداد میں لوگوں نے دلچسپی ظاہر کی، جبکہ گوا کے سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد نے بھی یہاں کے قدرتی مناظر، ثقافتی ورثے اور مہماتی سیاحت کے امکانات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر افسران نے گوا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف واٹر اسپورٹس کا دورہ بھی کیا اور جموں و کشمیر میں آبی کھیلوں اور مہماتی سیاحت کے فروغ کے لیے ادارہ جاتی اشتراک کے امکانات کا جائزہ لیا۔


