جنگ نیوز ڈیسک
متحدہ مجلسِ علما جموں و کشمیرنے اننت ناگ کے پیہرو شیر باغ علاقے میں عشا کی نماز کے دوران ایک مسجد پر سنگ باری کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس واقعے میں نمازی زخمی ہوئے اور مسجد کو نقصان پہنچا۔
اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے متحدہ مجلس علما نے کہا کہ اس تخریب کاری میں ملوث شرپسندوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جانی چاہیے۔
مجلس نے اس بات پر زور دیا کہ عبادت گاہوں کے تقدس کا ہر حال میں احترام کیا جانا چاہیے اور نمازیوں یا عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والا کوئی بھی پ ±رتشدد عمل ناقابلِ قبول ہے۔ اس نے ا ±مت کے اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے تمام متعلقہ افراد سے اپیل کی کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی تنازعے کو تشدد اور تخریب کاری کے بجائے پ ±رامن طریقے سے حل کریں۔


