رقومات کی واپسی کا مطالبہ:SCARD بینک کے جمع کنندگان کا سرینگر میں احتجاج

جنگ نیوز

سرینگر: جموں و کشمیر اسٹیٹ کوآپریٹو ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ بینک (JK-SCARD Bank) کے جمع کنندگان نے پیر کو لال چوک سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے 183 کروڑ روپے کی زیر التوا رقوم فوری واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین، جن میں کسان، ریٹائرڈ ملازمین، چھوٹے کاروباری اور دکاندار شامل تھے، نے کہا کہ انہوں نے 1 اپریل 2025 سے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے، تاہم متعدد یقین دہانیوں کے باوجود ان کی FDRs کی رقوم ادا نہیں کی گئیں۔
جمع کنندگان کے مطابق معاملہ گزشتہ دو اسمبلی اجلاسوں میں بھی اٹھایا گیا، جہاں مبینہ طور پر انہیں بینک کی فروری 2026 میں بندش کے بعد دو ماہ میں ادائیگی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
مظاہرین نے کہا کہ آڈٹ، NABARD سے این او سی، لیکویڈیٹر کی تقرری اور ریکارڈ کی تصدیق سمیت مختلف کارروائیوں کے باعث ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق اس صورتحال سے ایک لاکھ سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر اور جموں و کشمیر کی منتخب حکومت سے مداخلت کرکے رقوم کی فوری واپسی یقینی بنانے کی اپیل کی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

گُریز میں شینا زبان و ثقافت کی خوشبو، JKAACL کا شینا مشاعرہ و ثقافتی پروگرام

جنگ نیوز ڈیسک بانڈی پورہ، 8 اکتوبر: جموں و کشمیر...

کشمیر میں بچوں کے خلاف جرائم:2024 میں 308 مقدمات درج

جنگ نیوز+KNT سرینگر/نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار...

کشمیر کی نئی پہچان: IUST کے 7 سائنس دان دنیا کے سرفہرست 2 فیصد محققین میں شامل

  جنگ نیوز ڈیسک اونتی پورہ،/ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ...