ڈاکٹر عزیز حاجنی کی پانچویں برسی کے موقعہ پر  ادبی اجتماع اور یوتھ کوئز کا انعقاد

جنگ نیوز

حاجن/کشمیری زبان و ادب کے ممتاز ادیب، نقاد، مصنف اور جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز (JKAACL) کے سابق سیکریٹری ڈاکٹر عزیز حاجنی کی پانچویں برسی پر وہاب کلچرل سوسائٹی (WCS) حاجن نے محکمۂ اسکول ایجوکیشن بانڈی پورہ کے اشتراک سے ادبی اجتماع اور یوتھ کوئز کا انعقاد کیا۔
تقریب میں سینکڑوں طلبہ، اساتذہ، ماہرینِ تعلیم، ادیبوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی اور ڈاکٹر عزیز حاجنی کی ادبی و علمی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تقریب کا آغاز نذیر جاوید کے استقبالیہ خطاب سے ہوا، جبکہ شہباز ہاکہ باری نے کلیدی خطاب کیا۔ صدارت شاکر شفیع نے کی۔ ارشد احمد لون اور چیف ایجوکیشن آفیسر بانڈی پورہ رفیق احمد میر بطور مہمان شریک ہوئے، جبکہ زونل ایجوکیشن آفیسر حاجن بھی موجود تھے۔
انجینئر فرحان منظور شاہ اور ڈاکٹر عزیز حاجنی کے فرزند اظہر حاجنی نے بھی شرکت کی۔
یوتھ کوئز میں حاجن کے پانچ اسکولوں نے حصہ لیا۔ مڈل اسکول شاہ گنڈ اور پی ایم شری گورنمنٹ مڈل اسکول گلشن آباد حاجن نے مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کی، مڈل اسکول پرے محلہ نے دوسری اور مڈل اسکول بخشی بل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مجید مجازی نے کوئز ماسٹر کے فرائض انجام دیے۔
تقریب میں ڈاکٹر ریاض الحسن، حاجی غلام نبی ڈار، ساگر سرفراز، محمد یعقوب پرے، منتظر منیر اور مہراج الدین پرے سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔ شیخ غلام محمد، مجید مجازی اور غلام نبی شاہین کی عزت افزائی کی گئی جبکہ ریاض الحسن کا تحریر کردہ مڈل اسکول گلشن آباد کا ترانہ بھی جاری کیا گیا۔
تقریب کی نظامت ساگر سرفراز نے کی اور منظور احمد منظور نے کلماتِ تشکر پیش کیے۔ اختتام پر کشمیری زبان و ادب اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے ڈاکٹر عزیز حاجنی کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

رفیع آباد میں فیشن ڈیزائننگ سنٹر کا افتتاح 

بارہمولہ 12    ستمبر 2026 ء؁  وزیر برائے زراعت ،...

BRICS اعلامیہ میں پہلگام حملے کی مذمت

جنگ نیوز نئی دہلی/برکس ممالک کے رہنماؤں نے 22 اپریل...

چیف جسٹس نے سری نگر میں تیسری قومی لوک عدالت کا افتتاح کردیا

  جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/ضلع قانونی خدمات اتھارٹی (DLSA) سری...

میرواعظ کشمیر کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

  جنگ نیوز میرواعظِ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے...