ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے چرارِ شریف میں ٹی-20 کرکٹ سپر لیگ کا افتتاح کیا

جنگ نیوز ڈیسک

سری نگر/جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج علمدار اسپورٹس اسٹیڈیم، چرارِ شریف میں ٹی-20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔

یہ ٹورنامنٹ چرارِ شریف سلطانز کی جانب سے نوجوانوں میں کھیل، جسمانی تندرستی اور صحت مند تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینے، منشیات سے پاک معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنے اور باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو مسابقتی اور مثبت کھیلوں کے ماحول میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرنے کے مقصد سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کھیلوں کے شعبے میں آنے والی تبدیلی باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کھیلو انڈیا پروگرام کے ذریعے کھیلوں کو بھرپور فروغ دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کو سراہا۔ انہوں نے کہا، ” کھیلو انڈیا پروگرام نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو زبردست فروغ دیا ہے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے ایک صحت مند اور پُرجوش ماحول پیدا کیا ہے۔ ہمارے کھلاڑی اب قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کا نام بھی روشن کر رہے ہیں۔ یہ ہمارے کھیلوں کے شعبے میں ایک انتہائی مثبت انقلاب ہے۔”

ڈاکٹر اندرابی نے مزید کہا کہ اس تبدیلی کے اثرات خاص طور پر کرکٹ کے میدان میں نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں، جہاں جموں و کشمیر کے نوجوان ٹیلنٹ نے قومی سطح پر اپنی موجودگی تیزی سے درج کرائی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چرارِ شریف میں منعقد ہونے والا یہ ٹی-20 ٹورنامنٹ مزید نوجوانوں کو کرکٹ اور دیگر کھیلوں کو سنجیدگی سے اپنانے اور اپنے کھیلوں سے متعلق خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دے گا۔ افتتاحی تقریب کے دوران لیگ کے چیف آرگنائزر محمد رفیق عبداللہ، اکیڈمک ڈاکٹر اعجاز اشرف، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر رمیز راجہ، بی جے پی کے شریک کنوینر خالد راتھر اور عمر جان موجو د تھے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

رفیع آباد میں فیشن ڈیزائننگ سنٹر کا افتتاح 

بارہمولہ 12    ستمبر 2026 ء؁  وزیر برائے زراعت ،...

BRICS اعلامیہ میں پہلگام حملے کی مذمت

جنگ نیوز نئی دہلی/برکس ممالک کے رہنماؤں نے 22 اپریل...

ڈاکٹر عزیز حاجنی کی پانچویں برسی کے موقعہ پر  ادبی اجتماع اور یوتھ کوئز کا انعقاد

  جنگ نیوز حاجن/کشمیری زبان و ادب کے ممتاز ادیب، نقاد،...

چیف جسٹس نے سری نگر میں تیسری قومی لوک عدالت کا افتتاح کردیا

  جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/ضلع قانونی خدمات اتھارٹی (DLSA) سری...