سرینگر میں ’’سیرتِ رسول اکرم ﷺ اور عصرِ حاضر میں نوجوانوں کو درپیش چیلنجز‘‘کے عنوان سے یک روزہ سیرتی سیمینار

جنگ نیوز ڈیسک

انجمن نصرت الاسلام کے زیر اہتمام اسلامیہ ہائر سیکنڈری اسکول، راجوری کدل، سرینگر کے آڈیٹوریم میں آج ’’سیرتِ رسول اکرم ﷺ اور عصرِ حاضر میں نوجوانوں کو درپیش چیلنجز‘‘کے عنوان سے یک روزہ سیرتی سیمینار منعقد ہوا۔ پروگرام میں مختلف نجی تعلیمی اداروں جن میں مسلم پبلک اسکول، تبتین پبلک سکول، اسلامیہ ہائیر سیکنڈری اسکول،کریسنٹ پبلک اسکول، گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ، گرین لینڈ اسکول، مدر لینڈ اسکول،آر پی اسکول،اور اسلامیہ ہائی اسکول اننت ناگ شامل ہیں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور نئی نسل کو درپیش موجودہ دور کے مسائل پر اپنے خیالات پیش کیے۔
اپنے صدارتی خطاب میں میرواعظِ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے شریک طلبہ، اساتذہ اور منتظمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ نوجوانوں کو سنجیدہ مسائل پر غور، تحقیق اور اظہارِ خیال کے مواقع فراہم کرنا ایک بااعتماد، ذمہ دار اور سماجی شعور رکھنے والی نسل کی تعمیر کے لئے نہایت ضروری ہے۔
میرواعظ نے کہا کہ آج کے نوجوان سوشل میڈیا کے بڑھتے اثر، مسلسل ڈیجیٹل مصروفیت، مادہ پرستی، فوری کامیابی کی خواہش، اخلاقی الجھن اور بڑھتے ذہنی و جذباتی دباؤ جیسے غیر معمولی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے نوجوانوں کو خبردار کیا کہ وہ influencers، trends اور algorithms کو اپنی شناخت، خواہشات اور کامیابی کے تصور کا تعین نہ کرنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ مادی کامیابی ہی کامیاب زندگی کا واحد معیار نہیں ہو سکتی۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اسکرین پر دکھائی جانے والی زندگیوں کی اندھی تقلید کے بجائے اپنی صلاحیتوں، دلچسپیوں اور مقصد زندگی کو پہچانیں۔ حقیقی کامیابی کو کردار، علم، بامعنی تعلقات، خدمت اور معاشرے کے لئے مفید ہونے سے بھی ناپا جانا چاہیے۔
میرواعظ نے نوجوانوں میںبالخصوص خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسانی جان کا ضیاع پورے معاشرے کو سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی امتحان، ناکام رشتہ، ردِعمل، بے روزگاری، مالی دشواری یا وقتی ناکامی کسی نوجوان کو اس مقام تک نہ لے جائے کہ وہ اپنی زندگی کو بے وقعت سمجھنے لگے۔
انہوں نے زور دیا کہ ذہنی اور جذباتی پریشانی کو بدنامی کے بجائے ہمدردی اور سمجھ بوجھ کے ساتھ دیکھنا چاہیے۔ خاندانوں، اسکولوں، دینی اداروں اور معاشرے کو ایسا ماحول پیدا کرنا ہوگا جہاں نوجوان anxiety، loneliness اور despair کے بارے میں کھل کر بات کر سکیں اور ضرورت پڑنے پر بروقت counselling، طبی مدد یا دیگر professional support حاصل کر سکیں۔
میرواعظ نے کہا کہ سیرتِ رسول اکرم ﷺ نوجوانوں کو صبر، ثابت قدمی، اخلاقی برتری، ضبطِ نفس، مقصد اور امید کا دائمی درس دیتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ technology کو استعمال کریں مگر اس کے تابع نہ بنیں، آزادانہ سوچ اپنائیں، اپنی اقدار سے جڑے رہیں اور معاشرے میں مثبت کردار اور خدمت کا ذریعہ بنیں۔
انہوں نے سیمینار میں مقالے پیش کرنے والے طلبہ و طالبات کو بھی سراہا اور کہا کہ اہم موضوعات پر تحقیق، غور و فکر اور عوام کے سامنے اظہارِ خیال کی ان کی صلاحیت مستقبل کے لئے حوصلہ افزا علامت ہے۔
سیمینار میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے درجہ ذیل طلباشامل ہیں:
اول:فرحان خان متعلم کریسنٹ پبلک اسکول نسیم باغ
دوم: زینب حمید متعلم مدر لینڈ اسکول نوہٹہ، محمد کامل متعلم گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ الٰہی باغ
سوم: شیخ محمد عثمان متعلم آر پی اسکول علمدار کالونی،ایمن گرینڈ لینڈ اسکول حول، طیبہ جان متعلم اسلامیہ ہائیر سیکنڈری اسکول راجوری کدل۔
اس موقع پر انجمن کے آرگن نصرت الاسلام کا خصوصی سیرت نمبر بھی میرواعظِ کشمیر نے اساتذہ، طلبہ اور دیگر شرکاء کی موجودگی میں جاری کیا۔
پروگرام کا اختتام نوجوان نسل کی حفاظت، رہنمائی اور فلاح و بہبود کے لئے دعا کے ساتھ ہوا، اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نئی نسل کو علم، کردار، اعتماد اور خدمتِ معاشرہ کی راہ پر آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

میرواعظ سمیت دیگر مذہبی رہنماؤں کی ایرانی صدر سے ملاقات

جنگ نیوز نئی دہلی: ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے مذہبی...

فلم فیسٹول IFFJKکی کامیابی میں DIPR کی ٹیم ورک نمایاں

جنگ نیوز سری نگر/جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد...

لشکر کی تین نکاتی حکمت عملی:جموںکشمیر میں انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں تیز

    جنگ نیوز نئی دہلی/سکیورٹی اداروں نے جموں و کشمیر میں...

وزیراعظم مودی نےBRICS بزنس فورم سے خطاب کے دوران تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کی تجویزپیش کی

  جنگ نیوز ڈیسک نئی دہلی/وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے...

جموں کشمیر بینک ڈیجیٹل تبدیلی پربہترین بینک ایوارڈسے سرفراز

  جنگ نیوز سرینگر/جے اینڈ کے بینک نے ممبئی میں منعقدہ...