کلچرل اکیڈیمی کی جانب سے کرناہ میں پہاڑی ادبی کانفرنس

جنگ نیوز ڈیسک

جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز کے پہاڑی شعبے کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج کرناہ میں ایک روزہ عظیم الشان پہاڑی ادبی میلہ منعقد ہوا، جس میں خطے کے نامور ادیبوں، شاعروں، دانشوروں اور ادب سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
سینئر JKAS افسر عبدالحمید خان تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج کرناہ کے پرنسپل ڈاکٹر (پروفیسر) اسداللہ خان نے تقریب کی صدارت کی۔ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ قاضی محبوب الٰہی مہمانِ ذی وقار کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ سینئر ادیب و فنکار عبدالرشید قریشی اور محکمہ آئی ٹی کے اسپیشل سیکریٹری ڈاکٹر اے۔ایچ۔مسعودی بھی صدرِ مجلس میں موجود تھے۔ اس موقع پر سینئر ادب و شاعر شفیع اشفاق سعید کی شرکت بھی قابلِ ذکر رہی۔
ادبی نشست کے دوران پہاڑی زبان و ادب کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقی مقالے پیش کیے گئے۔ عبدالرشید لون غمگین، میر غلام حیدر ندیم اور محمد ایوب نعیم نے اپنے تحقیقی مقالوں کے ذریعے پہاڑی زبان و ادب کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا۔
شعری نشست میں معروف شعراء نے اپنا کلام پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا۔ ان میں عبدالعزیز ملدیال ندیم، عبدالرشید قریشی، شبیر غازی، مشکور احمد شاد، افتخار قریشی، شکیل اعوان ساگر، مختار اعوان، میر خوشحال فیضی، غلام یحییٰ قیس، سجاد ملک، سجاد الحسن، ضمیر احمد اعوان، راجہ نذیر خان، سفیر بیدار، آزاد خان آزاد اور امجد شیخ شامل تھے۔ افسانوی نشست میں رضا جاوید قریشی سمیت فکشن نگاروں نے اپنی تخلیقات پیش کیں۔
تقریب کی نظامت کلچرل اکیڈیمی پہاڑی شعبے کے ریسرچ اسسٹنٹ عبدالواحد منہاس نے انجام دی۔ انہوں نے استقبالیہ خطاب کے علاوہ کلماتِ تشکر بھی پیش کیے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کلچرل اکیڈیمی کی مجموعی کارکردگی، ادبی سرگرمیوں اور جاری اشاعتی منصوبوں، بالخصوص پہاڑی شعبے کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔
صدارتی خطبے میں پرنسپل ڈاکٹر اسداللہ خان نے کلچرل اکیڈیمی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ سینئر ادیبوں اور ابھرتے ہوئے قلم کاروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع کرنا انتہائی خوش آئند اور قابلِ تعریف اقدام ہے، جس سے نوجوان نسل کو اپنے سینئر ادیبوں کے تجربات اور علمی بصیرت سے استفادہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں اس طرح کی باوقار ادبی تقریبات کے انعقاد پر اکیڈیمی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔
محکمہ آئی ٹی کے اسپیشل سیکریٹری ڈاکٹر اے۔ایچ۔مسعودی نے بھی پہاڑی شعبے اور کلچرل اکیڈیمی کی ادبی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے ادبی اجتماعات علاقائی زبانوں کے تحفظ، فروغ اور نئی نسل تک ان کی منتقلی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تقریب ایک خوشگوار اور مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

اسکولوں کے دروازوں پر صحت کا پہرہ

جموں و کشمیر کےانتظامیہ کی جانب سے اسکولوں میںJUNK...

چھ ٹیمیں، ایک ٹرافی: کشمیر سپر لیگ سیزن 2 تیار

  جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/ خیبر سیمنٹ کشمیر سپر لیگ...

سوالکوٹ ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ میں تین روزہ قومی کھیل مہم کا آغاز

جنگ نیوز ڈیسک قومی مہم "کھیلے گا بھارت، جیتے گا...

سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیرکے شعبۂ جسمانی تعلیم نے فٹ بال مقابلہ جیت لیا

  جنگ نیوز ڈیسک گاندربل/سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر (CUKashmir) کے شعبۂ...

NITسری نگر میں قومی یومِ کھیل کی تین روزہ تقریبات کا آغاز

  جنگ نیوز ڈیسک سری نگر/ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی...