یومِ آزادی کی تقریبات؛ سرینگر کے تعلیمی اداروں میں ثقافتی و تعلیمی پروگراموں کا انعقاد

جنگ نیوز ڈیسک

سرینگر/یومِ آزادی 2026ء کی تقریبات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے محکمہ اطلاعات کے ثقافتی یونٹ سرینگر نے شہر کے مختلف اسکولوں میں ثقافتی اور تعلیمی پروگراموں کا انعقاد کیا۔

جی بی ایچ ایس ایس زڈی بل، جی ایچ ایس ڈرگجن ڈل گیٹ اور جی جی ایچ ایس ایس زڈی بل میں منعقدہ پروگراموں کے دوران طلبہ کے درمیان مصوری، تقریری، سوال و جواب اور نغمہ خوانی کے مقابلے کرائے گئے، جن میں طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور حب الوطنی کے جذبات کا اظہار کیا۔

پروگراموں کا مقصد نوجوان نسل میں حب الوطنی، آزادی، اتحاد، قربانی، قومی یکجہتی اور ذمہ دار شہری ہونے کے احساس کو فروغ دینا تھا۔ طلبہ کی پُرجوش شرکت نے تقریبات کو مزید رنگا رنگ اور پُرجوش بنا دیا۔

ثقافتی افسر کشمیر عبدالرّقیب بٹ اور اے ای سی او سید شکیل شاہ نے پروگراموں میں شرکت کی اور طلبہ کی بھرپور شرکت کو سراہا۔ انہوں نے پروگراموں کے کامیاب انعقاد میں اسکول انتظامیہ کے تعاون کی بھی تعریف کی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

ماتمِ خاموشی !

    ریاض فردوسی رات اپنی تمام تر سیاہی سمیت شہر کے...

SKUAST-K کو AI پر مبنی سویا بین تحقیق کے لئے ہند۔امریکہ مشترکہ تحقیقی گرانٹ

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/ شیرِ کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز...

سرینگر کے 7910 گھرانے پی ایم سوریہ گھر اسکیم سے مستفید

جنگ نیوز سرینگر/ ڈپٹی کمشنر سرینگر اکشے لبرو نے لال...

روشنائی سے روشنی تک: اردو صحافت کا تہذیبی سفر

  محمد عامر مصباحی کہا جاتا ہے کہ اردو زبان اپنے...