جموں و کشمیر میں بجلی کے نرخوں میں 5 فیصد اضافے کی تجویز

جنگ نیوز

سری نگر/جموں و کشمیر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (KPDCL) اور جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (JPDCL) نے مالی سال 2026-27 کے لئے تمام صارفین کے زمروں میں بنیادی بجلی نرخوں میں 5 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔
دونوں کمپنیوں نے جموں و کشمیر اور لداخ کے لئے مشترکہ بجلی ضابطہ کمیشن (JERC) کے سامنے الگ الگ درخواستیں دائر کرکے نرخوں میں یکساں 5 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے۔ درخواستوں میں حکومتی سبسڈی کی فراہمی کے عزم کا حوالہ دیتے ہوئے کمیشن سے قابلِ اطلاق قوانین اور نرخوں سے متعلق ضوابط کے تحت رعایتی نرخ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
دونوں بجلی کمپنیوں نے نرخوں کے زمروں کو معقول بنانے کی بھی تجویز دی ہے، جس کے تحت بنیادی زمروں کی تعداد 13 سے گھٹا کر 8 اور ذیلی زمروں کی تعداد 47 سے کم کرکے 22 کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
جے ای آر سی اس معاملے پر عوامی سماعت کرچکا ہے اور توقع ہے کہ کمیشن جلد حتمی فیصلہ کرے گا۔
فیڈریشن چیمبر آف انڈسٹریز کشمیر (FCIK) کے صدر شاہد کاملی نے عوامی سماعت کے دوران مجوزہ اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے مراعات اور مارکیٹنگ معاونت کے بغیر بجلی نرخوں میں اضافہ صنعتوں کے لئے مشکلات پیدا کرے گا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

مسئلہ حدِ تعلیم کا نہیں، روزگار کا ہے

جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی جانب سے...

ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی

سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو، میرمیدان...

کرگل میں ملک کا 457واںپوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر کھل گیا

جنگ نیوز ڈیسک کرگل، 2 ستمبر: وزارت امور خارجہ نے...

جموں کشمیر بینک کا دعویٰ: ’بگ ویک مہم‘ میں 3100 نوجوانوں کو قرضے جاری

جنگ نیوز جموں و کشمیر بینک اور مشن یواوا کے...