سرینگر سیکٹر CRPF میں 88واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا گیا

جنگ نیوز

سرینگر/سرینگر سیکٹر CRPF نے پیر کو گروپ سینٹر سرینگر میں فورس کا 88واں یومِ تاسیس قومی جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر سرینگر، بڈگام اور گاندربل اضلاع میں تعینات CRPF کی تمام یونٹوں اور دفاتر میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی SDG، جموں کشمیر زون CRPF راجیش کمار تھے، جبکہ IG سرینگر سیکٹر پون کمار شرما، IG کشمیر آپریشنز سیکٹر ونیت برج لال اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
راجیش کمار نے CRPF کے اہلکاروں کو یومِ تاسیس کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے پنجاب، شمال مشرق، LWE اور جموں و کشمیر میں فورس کی خدمات کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں CRPF کے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تقریب کے دوران شہید اسمارک پر شہداء کو گل ہائے عقیدت پیش کیے گئے، سینک سمیلن کا انعقاد کیا گیا اور شوریہ چکر، گیلنٹری میڈل اور DG’s Disc حاصل کرنے والے اہلکاروں کو ان کی نمایاں خدمات پر اعزازات سے نوازا گیا۔ بعد ازاں کھیلوں کے مقابلے اور روایتی بڑا کھانا بھی منعقد کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

احتجاج، جمہوریت اور ریاستی ردعمل

حیات اندرابی پلوامہ، کشمیر دنیا کی جدید جمہوریتوں میں عوامی احتجاج...

امریکہ-اسرائیل تعلقات اور مشرقی وسطیٰ کا نیا منظرنامہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین...

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشنگوئی

  اگلے 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر...

زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 7.1 ریکارڈ، سونامی کی وارننگ جاری

ٹوکیو: جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو میں منگل کے روز...