جنگ نیوز
سرینگر/ حکومت جموں و کشمیر نے محکمہ اطلاعات میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کرتے ہوئے 16 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ کمشنر/سیکریٹری محکمہ اطلاعات آر ایلس واز (IAS) کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق یہ تبادلے انتظامی مفاد میں فوری طور نافذ ہوں گے۔
حکم نامے کے مطابق شوکت حسین گنائی کو شوپیان سے کلگام، عادل منظور وانی کو بانڈی پورہ سے کپوارہ، جبکہ ارم عزیز کو بڈگام سے DIPR میں انفارمیشن آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ ابھیمنیو سنگھ کو KBI، نئی دہلی میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے دفتر کے سپرد کیا گیا ہے۔
ترقی کے منتظر راجندر پال سنگھ، گلشن سمبریا اور مجیب احمد گنائی کو DIPR میں ایڈیٹر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ گلشن آرا کو کشمیر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات (اشتہارات) کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔
مزید برآں گرپریت سنگھ، لیاقت علی میر، محمد اویس گورکو، نتیہ پال سنگھ اور پرویز احمد لون کو بالترتیب کٹھوعہ، بڈگام، بانڈی پورہ، رام بن اور انفارمیشن آفیسر (یوتھ) کشمیر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ سجاد احمد شاہ کو DIO شوپیان مقرر کرتے ہوئے راجوری کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق تمام افسران کو فوری اثر سے اپنی موجودہ ذمہ داریوں سے فارغ تصور کیا جائے گا۔


