ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال کی اجتماعی فاتحہ خوانی، سیکڑوں افراد کی شرکت

جنگ نیوز

سرینگر/ مرحوم ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال کی اجتماعی فاتحہ خوانی جمعہ کو گپکار روڈ پر ان کی آخری آرام گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں جموں و کشمیر کے تینوں خطوں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد، NC قائدین، اراکین پارلیمنٹ، وزراء، اراکین اسمبلی، مذہبی و سماجی شخصیات اور کارکنوں نے شرکت کی۔ فاتحہ کی امامت حاجی مولوی شریف الدین صاحب نے کی، جبکہ NC صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی شریک ہوئے۔
بعد ازاں مرحوم کی رہائش گا ہ مولانا آزاد روڑ پر تعزیتی اجتماع منعقد ہوا، جہاں معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر پروفیسر محمد طیب کاملی نے قرآن و حدیث کی روشنی میں زندگی اور موت کے فلسفے پر روشنی ڈالی اور شیرِ کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تعزیتی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کی۔ مقررین نے ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال کو اصول پسند، عوام دوست اور دور اندیش رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور جموں و کشمیر کے حقوق کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اجتماع کے اختتام پر مرحوم کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
اس موقع پر NC کے جنرل سیکریٹری حاجی علی محمد ساگر، مشیر وزیر اعلیٰ ناصر اسلم وانی اور صوبائی صدر ایڈووکیٹ شوکت احمد میر نے گزشتہ چار روز کے دوران تعزیت، نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کرنے والے تمام افراد اور مختلف ریاستوں و بیرونِ ملک سے تعزیتی پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

علم و ادب کی معروف تنظیم Wisdom First کے ایک وفد نے، جس کی قیادت ممتازقلمکار خورشید قریشی اور صحافی بلال بشیر بٹ نے کی، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کر کے ان کے چچا مرحوم ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وفد نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجاتِ بلندی اور پسماندگان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جموں و کشمیر میں مزید بارشوں کا امکان

سرینگر: جموں و کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران...

شدید زلزلے میں 13 افراد جان بحق، درجنوں لاپتہ اور امدادی کارروائیاں جاری

فیضان پنجابی  جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے...

ڈوڈہ اور کشتواڑ کے اکثر علاقوں میں زبردست بارش کے بعد اسکول بند

ڈوڈہ، ۲۹ جولائی مسلسل جاری موصلادھار بارش اور خراب موسمی...

کھریو میں سالانہ ماتا جوالا جی میلہ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد

جنگ نیوز پلوامہ/: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو...