جموں – سری نگر وندے بھارت ایکسپریس ’’زمینی جہاز‘‘ ثابت

رمیز مخدومی
جنگ نیوز ڈیسک

وندے بھارت ایکسپریس نے تجارتی آپریشن شروع کرنے کے صرف 22 دنوں میں 101050 سے زائد مسافروں کو جموں اور سری نگر کے درمیان سفری سہولت فراہم کی، جسے حکام نے خطے کی ریل رابطہ کاری میں اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

حکام کے مطابق 2 مئی سے 23 مئی تک چلنے والی اس سیمی ہائی سپیڈ ٹرین نے عوام میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی ہے کیونکہ یہ ہوائی سفر کے مقابلے میں کم خرچ اور زیادہ آرام دہ متبادل ثابت ہو رہی ہے۔ ٹرین جموں اور سری نگر کے درمیان سفر تقریباً ساڑھے چار گھنٹے میں مکمل کرتی ہے جبکہ فی مسافر کرایہ 730 روپے ہے۔

ریلوے حکام نے کہا کہ یہ ہر موسم میں قابلِ بھروسہ ریل سروس قومی شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ اور خراب موسم کے باعث پیش آنے والی رکاوٹوں کا مؤثر حل فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہتر ریل رابطے سے سیاحت، باغبانی اور دستکاری کے شعبوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

اسکول کے اندر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7 سالہ طالب علم جاں بحق

  ہندواڑہ، 1 اگست  حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ...

کمرشل ایل- پی- جی کی قیمتوں میں کمی

  نئی دہلی، 1 اگست: ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس جیسے اداروں...

بالسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا حملہ: 3 افراد ہلاک، ایک درجن سے زائد زخمی

  کیف، 01 اگست: مقامی حکام کے مطابق، جمعہ اور ہفتے...

SKUAST-K اور نقش رائل آرٹس کے درمیان پشمینہ مصنوعات کی جدت کے لئے معاہدہ

جنگ نیوز ڈیسک SKUAST-K نے کشمیر کی روایتی پشمینہ صنعت...

جموں و کشمیر میں عمارتوں کی اجازت نامہ فیس یکساں

جنگ نیوز ڈیسک سرینگر/جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ ہاؤسنگ...