موتی پور بہار سے کرکٹ کے بڑے میدان تک: ویبُو سوریاونشی کا متاثر کن سفر

خورشید ریشی
کپوارہ، کشمیر

انسان اپنی محنت اور لگن سے زندگی کے کسی بھی میدان میں ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے۔ اس حقیقت کو بہار کے ایک چھوٹے سے گاؤں موتی پور سے تعلق رکھنے والے پندرہ سالہ نوجوان کرکٹر ویبُو سوریاونشی نے سچ ثابت کر دکھایا ہے۔
کسی بھی منزل کو پانے کے لیے قربانی، صبر اور مستقل مزاجی بے حد ضروری ہوتی ہے۔ کامیابی کی بلندیوں تک پہنچنے کے لیے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ غیر ضروری سرگرمیوں سے خود کو دور رکھیں اور اپنی تمام تر توجہ اپنے مقصد پر مرکوز کریں۔ وقت کی قدر کرنا اور اپنی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں استعمال کرنا ہی اصل کامیابی کی کنجی ہے۔ یہی اصول ویبُو سوریاونشی کی زندگی میں نمایاں نظر آتا ہے۔
مودی پور کی گلیوں میں کرکٹ کھیلنے والا یہ باصلاحیت نوجوان آج ہندوستان کی سب سے بڑی اور دنیا کی معروف کرکٹ لیگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہا ہے۔ یہ سفر اس کی انتھک محنت، لگن اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اپنے آئی پی ایل کے پہلے ہی سیزن میں صرف 35 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کرکے اور انڈر-19 فائنل میں 175 رنز کی زبردست اننگز کھیل کر ویبُو سوریاونشی نے نہ صرف اپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلایا بلکہ یہ بھی ثابت کیا کہ وہ بڑے مقابلوں کے کھلاڑی ہیں۔ ان کی یہ کارکردگی کرکٹ حلقوں میں موضوعِ بحث بن گئی اور شائقین نے ان کی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔
ویبُو سوریاونشی کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں بھارت کے عظیم کرکٹر اور کوچ راہل دراوڑ کا بھی اہم کردار رہا، جنہوں نے اس باصلاحیت کھلاڑی کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا۔ بعد ازاں اسے راجستھان رائلز میں شامل کیا گیا، جہاں اس نے اپنے پہلے ہی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔
بقول شاعر:
“پتھر کی بھی تقدیر بدل سکتی ہے،
اگر اسے سلیقے سے تراشا جائے۔
یہی بات ویبُو سوریاونشی پر صادق آتی ہے۔ انہوں نے اپنی کڑی محنت، نظم و ضبط اور مستقل مزاجی کے ذریعے ہر موقع سے فائدہ اٹھایا اور کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے گئے۔ ہر ٹورنامنٹ میں ان کی غیر معمولی کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ایک ابھرتے ہوئے ستارے ہیں۔
موجودہ سیزن میں ویبُو سوریاونشی اپنی بہترین فارم میں نظر آ رہے ہیں، تاہم یہی وقت ان کے کیریئر کا سب سے اہم مرحلہ بھی ہے۔ اب انہیں بڑے اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کو مزید ثابت کرنا ہوگا۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ پُرسکون رہیں، اپنی توجہ برقرار رکھیں اور غیر ضروری سرگرمیوں سے دور رہیں تاکہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید نکھار سکیں۔
سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے کہا:
“ایک نوجوان کھلاڑی کا اصل امتحان اس وقت شروع ہوتا ہے جب اس سے توقعات بڑھ جاتی ہیں۔ نظم و ضبط اور مضبوط ذہن ہی اسے بلندیوں تک لے جاتے ہے ۔
معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کے مطابق:
“مسلسل کارکردگی ایک بڑی خوبی ہے، مگر بڑے مقابلوں میں خود کو برقرار رکھنا ہی اصل کامیابی ہے۔
ویبُو سوریاونشی کی کارکردگی ان تمام نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے جو زندگی کے کسی بھی میدان میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ ان کے لیے یہ پیغام واضح ہے کہ اگر وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں، وقت کی قدر کریں اور محنت و لگن کو اپنا شعار بنائیں تو کامیابی ان کے قدم چومے گی۔
اگر ویبُو سوریاونشی اسی جذبے، محنت اور نظم و ضبط کے ساتھ آگے بڑھتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب وہ قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنائیں گے اور لاکھوں نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال بن جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

جموں کشمیر میں شادی کی تقریب کے دوران مکان گرنے سے 20 زخمی

سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کی تحصیل...

بفلیاز پونچھ میں آگ لگنے سے 13 دکانیں جل کر خاکستر

پونچھ 7 جون: پونچھ ضلع کی تحصیل سورنکوٹ کے...

گھریلو ایل پی جی کی قیمت میں 29 روپے فی 14.2 کلوگرام سلنڈر کا اضافہ

نئی دہلی 7 جون: گھریلو کھانا پکانے والی گیس ایل...

شاعری

شیخ افلاق حسین سیمانی وہ بات اب تجھ میں باقی...