ایران کی موجودہ صورتحال کو جس سطحی انداز میں سوشل میڈیا اور بعض ذرائع ابلاغ کے ذریعے پیش کیا جا رہا ہے، وہ نہ صرف فکری کمزوری کی علامت ہے بلکہ ایک سنجیدہ عالمی مسئلے کی تضحیک بھی ہے۔ چند لوگ، جنہیں ایران، اس کے سیاسی نظام اور خطے کی جیوپولیٹکس کا ابتدائی علم بھی نہیں، اس انداز میں تبصرے کر رہے ہیں جیسے ایران کوئی آسان موضوع ہو اور چند جملوں میں اس کے تمام مسائل حل کیے جا سکتے ہوں۔
ایران کوئی عام ملک نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ کی ایک بڑی طاقت ہے، جس کی اپنی تہذیبی تاریخ، انقلابی سیاسی ساخت اور عالمی طاقتوں کے ساتھ دہائیوں پر محیط کشیدہ تعلقات ہیں۔ ایران کے حالات کو سمجھنے کے لئے اس کے انقلاب کے بعد کے نظام حکومت، علاقائی کردار، عالمی پابندیوں، اور اس کے خلاف مسلسل دباؤ کو سامنے رکھنا ضروری ہے۔ جب تک ایران اور جیوپولیٹکس کا بنیادی شعور نہ ہو، تب تک دیے جانے والے تبصرے محض شور کے سوا کچھ نہیں ہوتے۔
یہ بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ ایران کے خلاف بننے والا بیانیہ کسی حد تک بیرونی سازش کی بو دیتا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جو ممالک مغربی طاقتوں کی پالیسیوں کے سامنے سر جھکانے سے انکار کرتے ہیں، انہیں میڈیا اور معلوماتی جنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ جذباتی خبروں، منتخب حقائق اور یک طرفہ کہانیوں کے ذریعے رائے عامہ کو ہموار کیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا اس جنگ کا سب سے مؤثر ہتھیار بن چکا ہے، جہاں پیچیدہ سیاسی حقائق کو نعرے بازی میں بدل دیا جاتا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ایران کے اندر مسائل نہیں یا وہاں تنقید کی کوئی گنجائش نہیں۔ ہر معاشرہ اندرونی تضادات، اختلافات اور چیلنجز رکھتا ہے۔ لیکن ایران کے حالات کو عالمی دباؤ، معاشی پابندیوں، مسلسل دھمکیوں، سائبر حملوں اور خفیہ مداخلت سے الگ کر کے دیکھنا بددیانتی کے مترادف ہے۔ اندرونی صورتحال کو بیرونی عوامل سے کاٹ کر پیش کرنا حقیقت سے انکار ہے۔
سب سے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنے والوں کا اعتماد ان کے علم سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔ نہ انہوں نے ایران کا آئین پڑھا، نہ اس کے سیاسی اداروں کو سمجھا، نہ اس کی علاقائی سفارت کاری کا مطالعہ کیا، اور نہ ہی عالمی طاقتوں کی کشمکش کو جانچا۔ اس کے باوجود وہ اس انداز میں بولتے ہیں جیسے ایران کا مسئلہ چند سوشل میڈیاپوسٹس میں حل ہو جائے گا۔ یہ دراصل ہمارے عہد میں سنجیدہ سیاسی شعور کے زوال کی علامت ہے۔
ایران کا معاملہ سنجیدگی، گہرائی اور توازن کا تقاضا کرتا ہے۔ یہ ایک عالمی سیاسی مسئلہ ہے، نہ کہ سوشل میڈیا پرشور و غل کا موضوع۔ اظہار رائے سے پہلے یہ سوال خود سے پوچھنا ضروری ہے کہ آیا ہم واقعی حالات کو سمجھتے ہیں یا محض کسی اور کے بیانیے کو دہرا رہے ہیں۔ جیوپولیٹکس میں چیزیں کبھی بھی اتنی سادہ نہیں ہوتیں، اور ایران تو بالکل بھی نہیں۔
ایران پر بامعنی گفتگو کے لئے ضروری ہے کہ ہم سوشل میڈیا کی سطحی بحث سے نکل کر تاریخ، طاقت کے توازن اور علاقائی حقائق کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ اس کے بغیر ہونے والی ہر بات صرف اسی قوت کو فائدہ پہنچاتی ہے جو انتشار، ابہام اور مصنوعی رائے عامہ سے اپنا مقصد حاصل کرتی ہے۔
ایران کا معاملہ محض سوشل میڈیا بحث نہیں