بھارت نے نواں ایشیا کپ ٹائٹل جیت لیا

جنگ نیوز ڈیسک

دبئی/ اتوار کو 2025 کے ایشیا کپ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر نواں ایشیائی اعزاز اپنے نام کیا۔ اس کامیابی میں تلک ورما کی شاندار نصف سنچری اور کلدیپ یادو کی تباہ کن باؤلنگ (چار وکٹیں) نے کلیدی کردار ادا کیا۔
147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی چار اوورز میں محض 20 رنز پر تین وکٹیں گر گئیں۔ اوپنرز ابھیشیک شرما، شبھمن گل اور سوریا کمار یادو پاکستانی فاسٹ باؤلرز فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے۔
اس نازک موقع پر تلک ورما اور وکٹ کیپر سنجو سیمسن نے محتاط انداز میں 43 گیندوں پر 50 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ تاہم جب رنز کا بہاؤ سست ہوا تو سیمسن نے تیز کھیلنے کی کوشش کی اور ابرار احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس وقت بھارت کا اسکور 13ویں اوور میں 77/4 تھا۔
تلک کے ساتھ شیوَم دوبے میدان میں اترے اور دونوں نے سنبھل کر ہدف کا تعاقب جاری رکھا۔ ورما نے اننگز کو سنبھالا جبکہ دوبے نے جارحانہ شاٹس کھیل کر دباؤ کم کیا اور 22 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔ وہ اننگز کے ماقبل آخری اوور کی آخری گیند پر لمبا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ ہوگئے، اس وقت بھارت کو آخری اوور میں 10 رنز درکار تھے۔
تلک ورما (ناٹ آؤٹ 69) اور رنکو سنگھ نے دو گیندیں باقی رہتے ہی بھارت کو فتح دلادی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے19.1اوورز میں 146 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ پاکستانی اننگز کا آغاز پراعتماد تھا اور پاور پلے میں بغیر نقصان کے 45 رنز بنائے گئے۔ اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے مستحکم شراکت داری قائم کی۔ فرحان نے صرف 38 گیندوں پر 57 رنز بنائے مگر ان کے آؤٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن دباؤ میں آ گئی۔
بھارتی اسپنرز نے شاندار باؤلنگ کی، کلدیپ یادو نے 30 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اکشر پٹیل، ورون چکرورتی اور جسپریت بمراہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بھارت نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کیں: رنکو سنگھ اور شیوَم دوبے کو ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ کی جگہ شامل کیا گیا جبکہ ہاردک پانڈیا انجری کے باعث دستیاب نہ تھے۔ پاکستان نے بغیر کسی تبدیلی کے ٹیم میدان میں اتاری۔
قابل ذکر ہے کہ بھارت نے اس ٹورنامنٹ میں پہلے ہی گروپ اسٹیج اور سپر فور مرحلے میں بھی پاکستان کو شکست دی تھی۔

ٹیـــمیں
بھارت: ابھیشیک شرما، شبھمن گل، سوریا کمار یادو (کپتان)، تلک ورما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شیوَم دوبے، رنکو سنگھ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی۔
پاکستان: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا (کپتان)، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد۔

ٹرافی لینے سے بھارتی ٹیم کا انکار
ایک گھنٹے سے زیادہ تاخیر سے شروع ہونے والی تقریب پیشکش میں بھارت نے ایشیا کپ کی ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹیوٹ

کھیل کے میدان میں آپریشن سندور
نتیجہ وہی رہا — بھارت نے جیت درج کی
ہمارے کرکٹروں کو دل سے مبارکباد

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا ٹیوٹ

شاباش، ٹیم انڈیا!
ایشیاء کپ 2025 جیتنے پر مبارکباد۔ آپ کی مثالی ٹیم ورک، عزم، مسلسل کارکردگی اور جیتنے کے جذبے نے پورے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

ہمارے واٹس ایپ چینل کو جوائن کریں

تازہ ترین خبریں

بفلیاز پونچھ میں آگ لگنے سے 13 دکانیں جل کر خاکستر

پونچھ 7 جون: پونچھ ضلع کی تحصیل سورنکوٹ کے...

گھریلو ایل پی جی کی قیمت میں 29 روپے فی 14.2 کلوگرام سلنڈر کا اضافہ

نئی دہلی 7 جون: گھریلو کھانا پکانے والی گیس ایل...

شاعری

شیخ افلاق حسین سیمانی وہ بات اب تجھ میں باقی...

شاعری

جاوید قسیم شعر گوئی کی ہی پہچان سے سب جانتے...

دہلیز

راشیدہ یاسمین سارہ جب ہنستی تھی تو یوں محسوس ہوتا...